دنیا
2 منٹ پڑھنے
اوڈیسیا پر روس کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے
"روسی افواج نے علاقے میں اہم اور سماجی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔"
اوڈیسیا پر روس کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے
Russian strike on Ukraine's Odesa kills two, wounds 14 / AA

مقامی حکام نے اطلاع دی  ہے کہ اوڈیسا کے جنوبی علاقے میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ماسکو نے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے تیز کر دیے ہیں۔

اوڈیسا کے گورنر اولیگ کیپر نے ٹیلیگرام پر بتایا، "ریسکیو اہلکاروں نے رہائشی عمارت پر دشمن کے ڈراون حملے کے نتیجے میں دو افراد کی لاشیں ملبے  تلے سے نکالیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت ہونے والے اس حملے میں 14 افراد زخمی ہوئے، جن میں "تین بچے" شامل ہیں۔

چیرونا زرکا کا کنٹرول

علاوہ ازیں  یوکرین کے جنوبی خیرسون علاقے کے حکام نے بتایا  ہے کہ روسی حملوں کے دوران گزشتہ روز ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

خیرسون کے گورنر اولیکساندر پروکودین نے ٹیلیگرام پر کہا، "روسی افواج نے علاقے میں اہم اور سماجی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔"

روس کا کہنا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین میں چیرونا زرکا کے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق، روسی افواج نے مشرقی ڈونیٹسک علاقے میں چیرونا زرکا کے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

امن مذاکرات کے دوران، روس نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین مزید زمین چھوڑ دے اور مغربی فوجی امداد سے دستبردار ہو جائے، جو کہ کیف کے مطابق ناقابل قبول شرائط ہیں۔

 

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے