غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
امریکہ اسرائیل کو بموں کی فراہمی بند کرے: ڈیلیا رامیریز
نسل کشی ’’ابھی ختم نہیں ہوئی‘‘، اسرائیل، امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے: ڈیلیا رامیریز
امریکہ اسرائیل کو بموں کی فراہمی بند کرے: ڈیلیا رامیریز
[فائل] ”خواہ بموں کے ذریعے ہو یا فاقہ کشی سے، نسل کشی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہمیں اسے ختم کرنا ہوگا،“ رامیریز نے کہا۔ / Reuters

امریکی کانگریس کی رکن ڈیلیا رامیریز نے بدھ کے روزجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی ’’ابھی ختم نہیں ہوئی‘‘  لہٰذا امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بموں کی فراہمی روکنے سے متعلق بل منظور کیا جانا چاہیے۔

ریاست الینوائے سے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ ’’اسرائیل امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔‘‘

رامیریز نے کہا ہے کہ ’’اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ میں بچے اور خاندان مسلسل ہلاک ہو رہے ہیں۔ پانچ لاکھ فلسطینی خوراک اور امداد تک رسائی سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’’چاہے بموں کے ذریعے ہو یا لوگوں کو بھوکا رکھ کر، نسل کشی ختم نہیں ہوئی۔ ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ اس کا آغاز میرے پیش کردہ ’بموں کی روک تھام کے قانون' کو منظور کرکے کیا جا سکتا ہے۔‘‘

رامیریز نے گزشتہ سال ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس سارا جیکبز، پرامیلا جے پال اور مارک پوکن کے ساتھ مل کر H.R. 3565 نمبر کا قانون  پیش کیا تھا۔

بل میں اسرائیل کو مختلف اقسام کے گولہ بارود اور فوجی سازوسامان کی ترسیل روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جس گولہ بارود اور عسکری سامان پر پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے ان  میں بنکر کُش BLU-109 بم، MK80 سیریز بم، GBU-39 چھوٹے قطر کے بموں کی مختلف اقسام، جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز (JDAM)، SPICE گائیڈڈ بم کٹس، 120 ملی میٹر ٹینک گولے، 155 ملی میٹر توپوں کے گولے اور سفید فاسفورس پر مشتمل گولہ بارود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل، اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسّلط کردہ  نسل کشی  جنگ  میں اب تک 74 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل اور ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ کو زخمی کر چکا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے  غزّہ کے شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد کو بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

غزہ  وزارتِ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابقاسرائیل ، اکتوبر 2025 سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں میں اب تک 1534 فلسطینیوں کو قتل اور 5486کو زخمی کر چکا ہے۔

دریافت کیجیے
سرگن یالچین قومی فٹبال ٹیم کے کوچ بن گئے
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
ترک وزیر دفاع قطر روانہ، دفاعی صنعتی معاہدے پر دستخط کریں گے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت