غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے، 7 افراد ہلاک
اسرائیل نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر حملے کر کے سات افراد کو ہلاک کر دیا
لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے، 7 افراد ہلاک
جنگ بندی سے چند گھنٹے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک (تصویر: فائل) / AA

اسرائیل نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر حملے کر کے سات افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔

لبنان وزارتِ صحت  نے جاری کردہ بیان میں ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت کی  تصدیق کی اور کہا ہے کہ جنگ بندی اور زیادہ وسیع امریکہ۔ایران سمجھوتے کے باوجود اس تازہ نقصان کے بعد  ایک دن کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کم از کم 28 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ملک کے مشرق میں ایک عورت اور ایک بچے سمیت پانچ افراد  اور جنوبی صور کے علاقے میں دو فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ تازہ حملے، اسرائیلی فوج کے جاری کردہ اور  ملکی سیاسی قیادت سے جنوبی لبنان میں لڑائی بند کرنے کے احکامات موصول ہونے پر مبنی اعلان  کے بعد کئے گئے  ہیں۔ بعد ازاں ' اے ایف پی نیوز ایجنسی' کے ایک نمائندے نے حملوں میں  وقفے کی اطلاع دی تھی۔

اہم شہروں میں ہلاکتیں بڑھ گئی ہیں

لبنان سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے علی الصبح  ملک کے جنوبی  شہروں نبطیہ، صور اور صیدا پر فضائی حملے کیے ہیں۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق صیدا کے قصبے قناریت پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں سات افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ نے کہا ہے کہ نبطیہ پر اسرائیلی حملوں میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

این این اے کے مطابق اس سے قبل صور کے قصبے باریش پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں  دو بچوں سمیت  ایک ہی خاندان کے چار افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

لبنان کے مشرقی قصبے سہمور میں بھی  ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ نے کہا  ہےکہ اس کی ٹیموں نے 47 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور 16 لاشوں اور 12 زخمیوں کو ہسپتالوں تک پہنچایا ہے۔

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز