ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
یورپی ترقیاتی بینک کا ترکیہ میں سرمایہ کاری کا منصوبہ
ای بی آر ڈی کے مطابق،وہ ترکیہ کی طویل مدتی صلاحیت کے بارے میں پر امید ہے، اس کی نوجوان، بڑھتی ہوئی اور اچھی تعلیم یافتہ آبادی کو ایک بڑا فائدہ قرار دیتا ہے
یورپی ترقیاتی بینک کا ترکیہ میں سرمایہ کاری کا منصوبہ
یورپی ترقیاتی بینک / AA

یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (ای بی آر ڈی) ترکیہ میں اپنی موجودگی اور سرمایہ کاری کو بڑھا رہا ہے ۔

اپنے سرکاری دورے کے دوران انادولو سے بات کرتے ہوئے ای بی آر ڈی کے پہلے نائب صدر گریگ گوئٹ نے کہا کہ بینک نے اس سال 42 منصوبوں میں تقریبا 2.55 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں توانائی، انفراسٹرکچر، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)، کارپوریٹ ڈویلپمنٹ اور جدت طرازی شامل ہیں۔

گوئٹ نے 2024 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ، کہ ترکیہ میں بینک کی سرمایہ کاری 3.01 بلین ڈالر تک پہنچ گئی  جو ایک ریکارڈ بلند ہے۔

گوئٹ نے اس بات پر زور دیا کہ استنبول ای بی آر ڈی کے علاقائی مراکز میں سے ایک بن جائے گا ، جو بینک کے عالمی آپریشنز میں شہر کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ، "ہم یہاں استنبول میں اپنے عملے میں نمایاں اضافہ کریں گے۔" "بہت ہی باصلاحیت افراد کی ناقابل یقین تعداد کو دیکھنا بہت فائدہ مند ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کی جغرافیائی سیاسی پوزیشن اسے ڈیٹا اور تجارت کا ایک اہم مرکز بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی پیشرفتوں کے نتیجے میں ، ڈیٹا کی تقسیم اور ڈیٹا لوکلائزیشن میں اضافہ ہوا ہے ، اور ترکیہ ایک مرکز رہے گا۔

ای بی آر ڈی نے ترکیہ کے زلزلے کی بحالی کے پروگرام کے لیے اپنے وعدے سے بھی تجاوز کیا ہے، جس نے متاثرہ کمیونٹیز کی تعمیر نو اور مدد کے لیے 1.83 بلین ڈالر مختص کیے ہیں۔

گوئٹ نے کہا  کہ جن چیزوں پر مجھے سب سے زیادہ فخر ہے وہ یہ ہے کہ ہم نے خطے میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لیے مزید سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، خاص طور پر رہائش اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں، انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں کو خاص طور پر مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، گوئٹ نے کہا کہ ای بی آر ڈی ترکیہ کی طویل مدتی صلاحیت کے بارے میں پر امید ہے، اس کی نوجوان، بڑھتی ہوئی اور اچھی تعلیم یافتہ آبادی کو ایک بڑا فائدہ قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ترکیہ کی موجودہ معاشی پالیسیاں مہنگائی پر قابو پانے میں مدد کریں گی۔

 انہوں نے کہا  کہ ہم خواہش ، امید اور یقین رکھتے ہیں کہ حکومت کی پالیسیاں مہنگائی کو کم کرتی رہیں گی۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ