دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان: 7،4 کی شدت سے زلزلہ، سونامی کی وارننگ
زلزلے کے بعد ملک کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں سونامی کی لہریں دیکھی گئی ہیں
جاپان: 7،4 کی شدت سے زلزلہ، سونامی کی وارننگ
ٹوکیو میں ایک ٹی وی سکرین پر جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کی سونامی وارننگ سے متعلق خبر دکھائی جا رہی ہے۔ / Reuters

جاپان میں، پیر کی شام 7.4 شدت  سے آنے والے  زلزلے کے بعد ملک کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں سونامی کی لہریں دیکھی گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق، گرین وچ ٹائم (GMT) کے مطابق زلزلہ شام 07:52 پر آیا۔  اس  کا مرکز صوبہ ایواتے کے شہر میاکو  سے تقریباً 114 کلومیٹر دور سمندر میں تھا۔

جاپانی حکومت نے زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی ہے اور ہوکائیڈو، اوموری اور ایواتے کے علاقوں میں بحر الکاہل کے ساحلی پٹی پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ"ساحلی یا دریا کے قریبی علاقوں میں موجود افراد فوری طور پر اونچی جگہوں اور محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہو جائیں۔"

کیوڈو نیوز کے مطابق، بحر الکاہل میں صوبہ ایواتے اور اوموری کے ساحلوں پر سونامی کی لہریں دیکھی گئی ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ سونامی کی لہریں تین میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اوموری اور میاگی کے صوبوں میں واقع جوہری بجلی گھروں میں "کسی قسم کی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی"۔

زلزلے کے بعد دارالحکومت ٹوکیو اور صوبہ اوموری کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ٹرین (بلٹ ٹرین) کی سروس معطل کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم سنائے تاکایچی نے متاثرہ علاقوں کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ممکنہ سونامی کے پیش نظر "اونچی جگہوں پر چلے جائیں"۔

زلزلے کی وجہ سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع