غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ میں غزہ اجلاس
اجلاس 50 سے زائد ممالک سے 150 سے زیادہ علماء کی شرکت سے جاری ہے
ترکیہ میں غزہ اجلاس
(آئیوم ایس) اور ترکی میں اسلامی اسکالرز کی فاؤنڈیشن نے غزہ کے کانفرنس سے قبل ایک پریس کانفرنس کی (اے اے تصویر) / AA

مسلم دنیا کے معروف علما نے بروز ہفتہ ترکیہ کے شہر استنبول کے جزیرہ جمہوریت و آزادی میں منعقدہ بین الاقوامی اجلاس کے دوسرے دن کی کاروائی میں غزہ کی فوری امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

"اسلامی و انسانی ذمہ داری: غزہ" کے زیرِ عنوان یہ اجلاس،  بین الاقوامی اتحاد برائے مسلم علماء(IUMS) اور ترکیہ کی اسلامی علماء فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ  جنگ اور وسیع تر اسلامی دنیا کے ردعمل پر تبادلہ خیال  کے لئے 50 سے زائد ممالک کے 150 سے زیادہ علماء نے اجلاس میں شرکت کی۔

دن کا آغاز ایک پروٹوکول نشست سے ہوا اور IUMS کے صدر شیخ علی محی الدین القرداغی، ترکیہ محکمہ  مذہبی امور کے صدر علی ارباش اور IUMS کے سیکریٹری جنرل شیخ علی محمد السلابی جیسی معتبر شخصیات نے نشست سے خطاب کیا ۔

امت ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبد الوہاب آئیکنجی نے منتظم کمیٹی کی جانب سے سیشن کا آغاز کیا۔

اسی دوران، عراق فقہ کونسل سے شیخ احمد حسن الطحہ اور  ترکیہ مسلمان  علماء وقف کے سربراہ   پروفیسر نصر اللہ حاجی مفتو اوغلو  جیسے عراقی اور ترک علماء نے بھی  اجلاس سے خطاب کیا۔

پہلی ورکشاپ "غزہ کی امداد کی ذمہ داری" کے عنوان سے منعقدہ ہوئی  جس میں وفود کے سربراہان نے تجاویز  پیش کیں۔

اجلاس  کے اگلے حصے  میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر ایک پریس بریفنگ جاری کی جائے گی اورمہمان شرکاء  تقریریں کریں گے۔ علاوہ ازیں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ  یکجہتی کے لیے ایک عوامی بیان جاری کیا جائے گا  اور احتجاج کیا جائے گا۔

یہ آٹھ روزہ اجلاس  جمعہ کو استنبول کی ایوب سلطان مسجد میں دعاؤں کے ساتھ شروع ہوا اور 29 اگست تک جاری رہے گا۔

اجلاس  آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں"استنبول اعلامیے"کے اجراء کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ منتظمین کے مطابق  یہ اعلامیہ فلسطینی مقصد کی حمایت کے لئے "سیاسی، انسانی اور قانونی کارروائی کے لیے ٹھوس اقدامات" پر مبنی ہو گا۔

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک