دنیا
2 منٹ پڑھنے
وینزویلا :صدارتی محل کے قریب دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات
بتایا گیا ہے کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق تقریبا رات 8 بجے ہوئی اور یہ بھِی اطلاع ملی ہے کہ بعض نامعلوم ڈرونز محل کے گرد گردش کر رہے ہیں، جس سے  تشویش  میں اضافہ ہورہا ہے
وینزویلا :صدارتی محل کے قریب دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات
وینیزویلا / Reuters

وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں صدارتی محل کے قریب فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاع  ملی ہے ۔آن لائن شیئر کی گئی ویڈیوز میں بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مسلح افراد اور فوجی قافلے میرافلورز پیلس کے گرد تعینات نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز محل کے قریب سڑکوں پر گشت کر رہی ہیں جبکہ رہائشی چھپنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، فائرنگ مقامی وقت کے مطابق تقریبا رات 8 بجے ہوئی   یہ بھِی اطلاع ملی ہے کہ بعض نامعلوم ڈرونز محل کے گرد گردش کر رہے ہیں، جس سے  تشویش  میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ حکام نے ابھی تک عوام کو صورتحال سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

فوری طور پر زخمی یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی جبکہ  نقصان یا گرفتاریوں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس  کے امریکی فوجی آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعد قائم مقام صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔

 حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ محل کے قریب ہونے والے واقعات ملک میں جاری وسیع سیاسی بحران سے براہ راست منسلک تھے یا نہیں۔

دریافت کیجیے
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ