سیاست
2 منٹ پڑھنے
پولینڈ کے صدارتی انتخابات،کارول ناروکی کامیاب
ناوروکی نے وارسا کے لبرل میئر رفال ٹرزاسکووسکی کے مقابلے میں 50.89 فیصد ووٹ حاصل کیے، جنہوں نے 49.11 فیصد ووٹ حاصل کیے
پولینڈ کے صدارتی انتخابات،کارول ناروکی کامیاب
/ AFP

پولینڈ میں ہفتے کے اختتام پر ہونے والے صدارتی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کے کرول نوروکی نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ناوروکی نے وارسا کے لبرل میئر رفال ٹرزاسکووسکی کے مقابلے میں 50.89 فیصد ووٹ حاصل کیے، جنہوں نے 49.11 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

42سالہ مورخ اور شوقیہ باکسر نوروکی، جو ایک قومی یاد گار ادارہ چلاتے ہیں، نے اس وعدے پر مہم چلائی کہ معاشی اور سماجی پالیسیاں ہمسایہ ملک یوکرین کے پناہ گزینوں سمیت دیگر قومیتوں پر پولینڈ کے حق میں ہیں۔

اگرچہ پولینڈ کی پارلیمان کے پاس زیادہ تر اختیارات ہیں لیکن صدر قانون سازی کو ویٹو کر سکتے ہیں اور یوکرین کے ساتھ ساتھ روس، امریکہ اور یورپی یونین میں بھی ووٹ نگ پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

پولینڈ سب سے پہلے، پولش سب سے پہلے'

 انہوں نے روس کی جنگ کے خلاف ہمسایہ ملک یوکرین کے لیے پولینڈ کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا، انہوں نے جنگی پناہ گزینوں کو دیے جانے والے فوائد کی مذمت کی ہے۔

اس سے ہمسایہ ملک یوکرین کے ساتھ مضبوط تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ کیف کے یورپی یونین اور نیٹو میں شمولیت کے منصوبوں کے ناقد ہیں اور یوکرین کے پناہ گزینوں کے فوائد میں کٹوتی کرنا چاہتے ہیں۔

ناروکی کے بہت سے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ امیگریشن پر سخت پابندیاں چاہتے ہیں اور قدامت پسند سماجی اقدار اور یورپی یونین کے اندر ملک کے لیے زیادہ خودمختاری کی وکالت کرتے ہیں۔

نوروکی نے "پولینڈ پہلے، پولش پہلے" کے نعرے کے تحت مہم چلائی۔

نوروکی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ٹرمپ نے ان سے کہا تھا کہ 'آپ جیتیں گے۔'

 امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے بھی گزشتہ ہفتے پولینڈ میں ایک قدامت پسند کانفرنس میں شرکت کے دوران نوروکی کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'انہیں اگلا صدر بننے کی ضرورت ہے۔'

دریافت کیجیے
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی