دنیا
1 منٹ پڑھنے
لبنان میں جنگ کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئی ہیں جب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔
لبنان میں جنگ کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
اسرائیلی فوجی شمالی اسرائیل میں اسرائیل-لبنان سرحد کے قریب ایک توپ خانے کی یونٹ کے پاس جمع ہیں، 30 مارچ 2026۔ / Reuters

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپوں میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

یہ ہلاکتیں اس وقت سامنے آئیں جب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔

ابتدا میں ایک مقامی سطح  کی جھڑپ  اب ایک مسلسل مہم  کی ماہیت اختیار کر چکی ہے اور سرحد وں سے  تقریباً روزانہ فائرنگ کے تبادلے معمول بن چکے ہیں۔

لبنان میں شہریوں کے نقصان  میں اضافہ

متعلقہ حکام کے مطابق، لبنان میں اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد کم از کم 1,247 افراد ہلاک اور 3,690 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ حملوں نے جنوب بھر کے شہروں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ  تصادم ایک وسیع پیمانے کے امریکی-اسرائیلی حملے جو ایران کو نشانہ بنا رہے ہیں کے ساتھ متوازی ہے۔ ایرانی حکام کے بقول فروری کے آخر سے اب تک اس میں 1,340 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب میں ایران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈراون اور میزائل حملوں کی بارش کر رکھی ہے۔

 

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز