ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیلی حکومت نسل کش ،ذمہ دار نیتن یاہو ہے:ایردوان
ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے بدقسمتی سے اس نسل کشی میں ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے۔
اسرائیلی حکومت نسل کش ،ذمہ دار نیتن یاہو ہے:ایردوان
/ AA
23 ستمبر 2025

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں 'مکمل نسل کشی' کا ارتکاب کر رہا ہے  جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو براہ راست ان ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

ترک صدر نے پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے بدقسمتی سے اس نسل کشی میں ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ترکی نے بہت سے زخمیوں کو علاج کے لیے ملک منتقل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس نسل کشی کی مکمل مخالفت کرتے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس اور اس کے یرغمالیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر  ایردوان نے ان دعووں کو مسترد کردیا کہ اس کا الزام صرف حماس پر عائد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ایسا جرم نہیں ہے جو یکطرفہ ہے۔ میرے خیال میں اس بارے میں صرف حماس پر الزام لگانا غلط ہوگا۔

انہوں نے اسرائیل پر شہریوں پر اندھا دھند حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب اسلحے کی بات آتی ہے تو حماس کا موازنہ اسرائیل سے  نہیں کیا جاسکتا  کیونکہ  اسرائیل 7 سے 70 سال کی عمر تک  کے  بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو بلا دریغ   اپنی  طاقت کا نشانہ  بنا رہا ہے۔

تنازعہ کے خاتمے کے امکانات کے بارے میں  ایردوان نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا  اور کہا کہ  آپ کو یاد ہوگا  کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں روس یوکرین جنگ ختم کروں گا۔ کیا یہ ختم ہوئی؟  نہیں یہ اب بھی جاری ہے۔ اسی طرح غزہ میں جنگ ختم کرنے کا کہا  لیکن وہاں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حماس کو ایک دہشت گرد گروپ کے طور پر دیکھتے ہیں تو انہوں نے اس خیال کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ  میں حماس کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نہیں دیکھتا اس کے برعکس ، میں اسے ایک مزاحمتی گروپ کے طور پر دیکھتا ہوں ، وہ اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرنے کے لئے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ استعمال کر رہے ہیں۔

 اسرائیل کے خلاف عالم اسلام کا اتحاد

 دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیویارک میں ترکش ہاؤس میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الصباح سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اسرائیل کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد کو سراہا۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  ایردوان نے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

ترک صدر نے ترکیہ اور کویت کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

شام کے بارے میں صدر ایردوان نے ملک کی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیر نو اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور شام کے لیے انقرہ کی حمایت کا اعادہ کیا،

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن