ایشیا
2 منٹ پڑھنے
"کلمیگی طوفان" فلپائن کے بعد اب ویت نام کی جانب زور پکڑ رہاہے
وسطی صوبے سیبو  میں سیلاب   کے باعث  114 افراد ہلاک  اور 127 لاپتہ ہو گئے ہیں  جبکہ اب یہ طوفان  جنوبی بحیرہ چین میں  زور پکڑ رہا ہے
"کلمیگی طوفان" فلپائن کے بعد اب ویت نام کی جانب زور پکڑ رہاہے
طوفان / Reuters

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے  ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے ۔

 واضح رہے کہ  ملک کے وسطی صوبوں میں سمندری طوفان کلمیگی  کے سبب کم از کم 241 افراد  ہلاک اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 وسطی صوبے سیبو  میں سیلاب   کے باعث  114 افراد ہلاک  اور 127 لاپتہ  ہو گئے ہیں  جبکہ اب یہ طوفان جنوبی بحیرہ چین میں  زور پکڑ رہا ہے۔

 اس طوفان نے تقریبا 20 لاکھ افراد کو متاثر کیا ، 560،000 سے زیادہ دیہاتیوں کو بے گھر کردیا جنہیں عارضی  پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا  گیا  ہے ۔

 صدر مارکوس کا  یہ ہنگامی اعلان  انسداد آفات کے عہدیداروں کے ساتھ ایک  اجلاس  کے دوران کیا گیا تھا  جس سے حکومت کو ہنگامی فنڈز تیزی سے تقسیم کرنے اور غذائی  ذخیرہ اندوزی اور زیادہ قیمتوں کو روکنے کی اجازت ملے گی۔

اب  اس طوفان کا رخ ویتنام کی جانب ہو چکا ہے۔

ویتنام کے صوبے گیا لائی  سے تقریبا 3لاکھ 50 ہزارافراد کو نکالنے کی توقع ہے کیونکہ حکام نے شدید بارشوں اور  جھکڑوں  کے بارے میں خبردار کیا ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے ۔

حکام  نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کے مالیاتی مرکز  ہو چی منہ سٹی کو سیلاب کے شدید خطرے کا سامنا ہے ۔

دریائے سائگون پر اونچی لہروں کی توقع ہے  جبکہ شہر کے کچھ حصوں میں 100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے  جس سے نشیبی علاقے  ڈوب سکتے ہیں

اس سال فلپائن سے ٹکرانے والے 20 ویں طوفان کلمیگی سے ہونے والی تباہی شمالی سیبو میں 6.9 شدت کے زلزلے کے ایک ماہ بعد آئی ہے ، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

ویتنام کی  شہری ہوابازی کے  حکام کا کہنا ہے کہ ڈا نانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت آٹھ ہوائی اڈوں پر آپریشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔

  فضائی کمپنیوں  اور مقامی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے طوفان کی پیشرفت پر گہری نظر رکھیں۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا