دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
امریکہ، ایک "حقیقی معاہدے" کے مکمل  نفاذ تک، ایران کے اندر اور اس کے اطراف میں اپنی بھرپور فوجی موجودگی برقرار رکھے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
فائل: "کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور آبنائے ہرمز کھلی اور محفوظ رہے گی،" ٹرمپ نے کہا۔ / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شب جاری کردہ بیان میں  خبردار کیا ہے کہ امریکہ،ایک "حقیقی معاہدے" کے مکمل  نفاذ تک، ایران کے اندر اور اس کے اطراف میں اپنی بھرپور فوجی موجودگی برقرار رکھے گا اور اگر وعدوں کی پاسداری نہ کی گئی تو زبردست ردعمل دیا جائے گا۔

ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ  بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ تمام امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار اضافی گولہ بارود اور اسلحے کے ساتھ "ایران کے اندر اور اس کے ارد گرد اس وقت تک اپنی جگہ پر موجود رہیں گے جب تک طے شدہ  معاہدہ مکمل طور پر نافذ نہیں ہو جاتا"۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ "خواہ اس کا امکان بہت کم ہی کیوں نہ ہو لیکن اگر کسی بھی وجہ سے ایسا نہ ہواتو 'جھڑپیں شروع ہو جائیں گی'۔  اور دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپیں بے مثال  شدت، طاقت اور وسیع پیمانے  کی ہوں گی "۔

ٹرمپ نے "جوہری ہتھیار کی عدم موجودگی " سے متعلق "کافی پہلےسے"  معاہدہ طے ہونے کا ذکر کیا  اور اس کے برعکس تمام " بیانات" کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا اور آبنائے ہرمز کھلی اور محفوظ رہے گی۔ اس دوران ہماری عظیم فوج ہتھیاروں سے لیس ہو رہی ہے ۔ آرام بھی کر رہی ہے اور درحقیقت اپنی اگلی فتح کے لیے بے چین بھی ہے"۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ نے منگل کے روز دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔جنگ بندی معاہدے کا مقصد، 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی اور  پورے خطے میں ہزاروں افراد کے ہلاک اور زخمی  ہونے کا سبب بننے والی جنگ کے خاتمے کے لیے، ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور معاہدہ قبول کرنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے میں دو گھنٹے سے بھی کم وقت باقی تھا۔ ٹرمپ نے  ایران کی "پوری تہذیب کو تباہ کرنے" کی دھمکی بھی دی تھی۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں