ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
بیلجیئم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:میکسیم پرِیوُو
ملکہ میتھلڈ  کی قیادت میں ترکیہ آنے والے بیلجیئم کے اقتصادی مشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میکسم پِریوُو نے کہا کہ ملکہ کی شرکت اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جو برسلز انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو  دیتا ہے
بیلجیئم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:میکسیم پرِیوُو
میکسیم پریوو / AA

بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز بیلجیئم اور ترکیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی اور تکنیکی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کئی اسٹریٹجک شعبوں میں "انتہائی تکمیلی طاقت" رکھتے ہیں۔

ملکہ میتھلڈ  کی قیادت میں ترکیہ آنے والے بیلجیئم کے اقتصادی مشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میکسم پِریوُو نے کہا کہ ملکہ کی شرکت اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جو برسلز انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو  دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات تقریباً دو صدیوں کے سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعاون پر مبنی ہیں جبکہ انہوں نے بیلجیئم میں ترک تارکینِ وطن کے کردار پر بھی زور دیا۔

پِریوو ُنے پانچ ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جن میں گہرے دو طرفہ تعاون کی بھرپور صلاحیت موجود ہے  جن میں گرین انرجی کی منتقلی، ایرو اسپیس اور دفاع، بندرگاہیں اور لاجسٹکس، لائف سائنسز اور بائیوٹیکنالوجی، اور ڈیجیٹل تبدیلی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بے ترتیب شعبے نہیں ہیں کیونکہ  دونوں ممالک عالمی معیار کی مہارت اور جدت کے حامل ہیں۔

پریوو نے  بتایا کہ 2025 میں ترکیہ  سے   بیلجیئم   کے لیے  برآمدات 6.5 بلین یورو تک پہنچ گئیں، جو بنیادی طور پر فارماسیوٹیکلز اور کیمیکلز پر مبنی تھیں جبکہ بیلجیئم سے ترکیہ کے لیے  برآمدات مجموعی طور پر 5.6 بلین یورورہیں جن میں گاڑیاں اور بنیادی دھاتیں سرفہرست تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلجیئم ترکیہ میں آٹھواں سب سے اہم سرمایہ کار بھی ہے۔

پریوو نے بیلجیئم میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا بھی خیرمقدم کیا اور ایسے منصوبوں کا حوالہ دیا جن سے سینکڑوں ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ترک کمپنیاں اب بیلجیئم میں سرمایہ کاری شروع کر رہی ہیں۔

بیلجیئم-ترکیہ بزنس فورم میں، دو طرفہ تجارتی تعلقات کی ترقی پر ایک مشترکہ اعلامیے پر ترک وزیر تجارت عمر بولات، بیلجیئم کے وزیر خارجہ پریوو، اور بیلجیئم کے وزیر دفاع تھیو فرینکن نے دستخط کیے۔

 

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید