پاکستان
2 منٹ پڑھنے
اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع
پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے ای سی او وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس میں 10 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان کے علاوہ ای سی او سیکرٹریٹ اور اس کے ذیلی اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔
اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع
اسلام آباد / AFP (Wire)

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق، اقتصادی تعاون  تنظیم کا دو روزہ وزارتی اجلاس رکن ممالک کے اعلیٰ حکام کی شرکت کے ساتھ اتوار کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے ای سی او وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس میں 10 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان کے علاوہ ای سی او سیکرٹریٹ اور اس کے ذیلی اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔

اجلاس کا مرکزی سیشن پیر کے روز منعقد ہوگا۔

2026-2027 کی مدت کے لیے ای سی او کی صدارت سنبھالنے والے پاکستان کا مقصد 'ایک مضبوط و لچکدار ای سی او کے لیے علاقائیت کو ازسرِنو زندہ کرنا' کے موضوع کے تحت تنظیم کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی صدارت علاقائی روابط کو مضبوط بنانے اور باہمی انضمام کو گہرا کرنے پر مرکوز ہوگی، اور اس کے ساتھ ہی زیادہ خوشحالی، پائیدار ترقی اور ایک زیادہ مربوط و مضبوط ای سی او خطے کے لیے علاقائی شراکت داری اور اجتماعی کوششوں کو فروغ دے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ علاقائی تعاون، مکالمے اور اقتصادی اشتراک کے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر ای سی او کے کردار کو دوبارہ فعال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

بیان کے مطابق، 'یہ کوششیں خطے کی نمایاں اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور علاقائی تعاون کے ثمرات کو ای سی او کے رکن ممالک کے عوام کی زندگیوں میں ٹھوس بہتری میں تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی'۔

1985 میں ترکیہ، ایران اور پاکستان کے ذریعے قائم ہونے والی اس تنظیم میں 1992 میں افغانستان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان، قازقستان، آذربائیجان اور ترکمانستان کی شمولیت کے ساتھ توسیع ہوئی۔

اس بلاک کے 10 رکن ممالک کی مجموعی برائے نام جی ڈی پی (اقتصادی قدر) تقریباً 3 ٹریلین ڈالر ہے۔

اجلاس میں ترکیہ کے وفد کی قیادت نائب وزیرِ خارجہ موسیٰ کولاکلی کایا کر رہے ہیں، جبکہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیرِ خارجہ تحسین ارطغرل اولو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔"

 

دریافت کیجیے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک