پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان نے چار افغان ڈرون مار گرائے
افغانستان سے بھیجے گئے چار ڈرونوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا گیا ہے: پاکستان مسلح افواج
پاکستان  نے چار افغان ڈرون مار گرائے
[فائل]: 10 جون 2026 کو صوبہ خوست میں پاکستانی فضائی حملے کے بعد طالبان کی سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ملبے کا معائنہ کر رہا ہے۔ /اے ایف پی

پاکستان مسلح افواج نے آج بروز  بدھ جاری کردہ بیان میں ،افغانستان سے بھیجے گئے چار بنیادی خصوصیات کے حامل ڈرون مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف  کابل نے پاکستان کے اندر مبینہ طور پر موجود داعش کے ٹھکانوں کو "کامیابی کے ساتھ" نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

تازہ پیش رفت نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں ایک سکیورٹی تنصیب پر دہشت گردانہ حملےکے بعد اسلام آباد نے افغانستان کے اندر دہشت گردی کے  ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے تھے۔

پاکستان مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا  ہےکہ فضائی دفاعی نظام نے منگل کے روز ملک کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ان دشمن ڈرونوں کا فوری طور پر سراغ لگا کر انہیں تباہ کر دیا ہے۔  یہ ڈرون افغان طالبان کی جانب سے اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی اور حمایت کے سلسلے کا حصّہ تھے۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ "اگر افغان طالبان نے پاکستان کو اشتعال دلانے کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں اس کا سخت اور مناسب جواب دیا جائے گا، جس کی انہیں  بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔"

طالبان  عبوری حکومت کی وزارتِ دفاع کے نائب ترجمان صدیق اللہ نصرت نے کہا ہے کہ افغان فضائیہ نے بلوچستان اور پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں مبینہ طور پر موجود داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کو "بھاری جانی اور مالی نقصان" پہنچا ہے۔

نصرت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ  بیان میں کہا  ہےکہ یہ فضائی حملے "انتہائی درستگی" کے ساتھ کئے گئے ہیں اور ان میں کسی شہری کی جان نہیں گئی۔

گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سرحدی جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔

اسلام آباد کابل پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے، تاہم افغانستان ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

دریافت کیجیے
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان