ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
غزہ بحران پر مغربی قیادت کا ردعمل اخلاقی ناکامی کا غماز ہے: ایردوان
ایردوان نے اسرائیل پر جان بوجھ کر غزہ کی امداد روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات اسے عالمی سطح پر الگ تھلگ کر رہے ہیں اور یورپی تصورات میں تبدیلی کا باعث بن رہے ہیں
غزہ بحران پر مغربی قیادت کا ردعمل اخلاقی ناکامی کا غماز ہے: ایردوان
/ AA

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غزہ بحران پر ان کے ردعمل کو اخلاقی قیادت کی ناکامی قرار دیا ہے۔

بدھ کے روز ہنگری سے آتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اردوان نے غزہ کو نہ صرف ایک انسانی المیہ قرار دیا بلکہ اسے دنیا کی اخلاقی سالمیت کا پیمانہ بھی قرار دیا۔

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ صرف غزہ کا انسانی بحران نہیں بلکہ بین الاقوامی نظام کے خلوص کا امتحان ہے جس میں مغربی ادارے ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل پر جان بوجھ کر غزہ کی امداد روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات اسے عالمی سطح پر الگ تھلگ کر رہے ہیں اور یورپی تصورات میں تبدیلی کا باعث بن رہے ہیں۔

ایردوان نے کہا کہ یورپ بالآخر اسرائیل کے اقدامات سے بیدار ہو رہا ہے، تاریخ ان لوگوں کا احتساب کرے گی جنہوں نے غزہ کے مصائب کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے غزہ کے عوام کی حمایت کے لئے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک انسانیت کے ساتھ کھڑا ہے اور متزلزل نہیں ہوگا۔

شام پر پابندیاں، امریکی دورہ

علاقائی سفارتکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ایردوان نے شام پر بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے پائیدار استحکام کے حصول کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے مشرق وسطیٰ میں سفارتکاری کے حوالے سے ترکیہ  کے تعمیری نقطہ نظر کی تاثیر کا اظہار ہوگا۔

ایردوان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ دورہ امریکہ کے امکانات کا بھی ذکر کیا۔

دریافت کیجیے
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی