غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا: ہم، جزیرہ گالانگ کو طبّی مرکز میں تبدیل کر کے غزّہ کے زخمیوں کا علاج کریں گے
ہم، غزّہ میں کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کریں گے۔ تاہم یہ اقدام علاقے سے انخلا کا مفہوم نہیں رکھتا اور زخمی صحت یاب ہونے کے بعد غزّہ واپس لوٹ جائیں گے: حسن نصبی
انڈونیشیا: ہم، جزیرہ گالانگ کو طبّی مرکز میں تبدیل کر کے غزّہ کے زخمیوں کا علاج کریں گے
صدر پرابھو سبھیانتو کی جانب سے زخمی فلسطینیوں کو پناہ دینے کی پیشکش کے کئی ماہ بعد یہ منصوبہ سامنے آیا ہے۔ / Reuters

انڈونیشیا نے کہا ہے کہ ہم اپنے غیر آباد جزیرے گالانگ کو طبّی مرکز میں تبدیل کر کے غزّہ کے زخمیوں کا علاج کریں گے۔

انڈونیشیا صدارتی دفتر کے ترجمان حسن نصبی نے جمعرات کے دن جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انڈونیشیا  اپنے غیر آباد جزیرے گالانگ کو ایک طبی مرکز میں تبدیل کر کے غزّہ کے تقریباً 2,000 زخمیوں کا علاج کرے گا اور  یہ زخمی  صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔

نصبی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ "انڈونیشیا  نے غزّہ کے لئے انسانی امداد بھیجی ہے اور  ہم، غزّہ میں جنگ کے متاثرین، زخمیوں اور ملبے تلے دبے تقریباً 2,000 فلسطینیوں  کو طبی امداد فراہم کریں گے۔ تاہم  یہ اقدام علاقے سے انخلا کا مفہوم نہیں رکھتا اور  زخمی صحت یاب ہونے کے بعد غزّہ واپس لوٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  جزیرہ سماٹرا کے قریب اور سنگاپور کے جنوب میں واقع غیر آباد جزیرہ 'گالانگ' اس وقت غیر آباد ہے اور ہم اسے  غزہ کے زخمیوں کے علاج کے لئے ہسپتال  اور مریضوں کے تیمار داروں کے لئے  عارضی پناہ  گاہ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

حسن نے اس  منصوبے کی تکمیل کے وقت  سے متعلق  مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کو انڈونیشیا کی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی طرف موڑ دیا ہے۔ تاہم دونوں وزارتوں  نے فوری  تبصرے  کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

صدر 'پرابووو  سبیانتو' کی جانب سے زخمی فلسطینیوں کو پناہ دینے کی پیشکش کے  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کے غزّہ سے مستقل انخلاء کی تجویز سے بے حد مشابہہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ انڈونیشیا کے  علماء کی  تنقیدوں کا نشانہ بن رہا ہے۔

ٹرمپ کی تجویز کے جواب میں' اسرائیل۔فلسطین تنازعے' میں دو ریاستی حل کی حامی'انڈونیشیا  وزارت خارجہ 'نے کہا تھا کہ وہ "فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔"

واضح رہے کہ جزیرہ گالانگ میں  2020 میں COVID-19 وبا کے مریضوں کے علاج کے لیے ہسپتال  کھولا گیا تھا۔ اس سے پہلے 1996 تک یہاں  اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک وسیع پناہ گزین کیمپ تھا جس میں جنگِ ویتنام  سے فرار ہونے والے 250,000 افراد کو پناہ دی گئی تھی۔

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک