دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: ایران کے مذاکرات کار خوف زدہ ہیں
ایران امن مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے لیکن عوامی سطح پر اس کے اعتراف سے انکاری ہے: ٹرمپ
ٹرمپ: ایران کے مذاکرات کار خوف زدہ ہیں
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کو بولنے پر انتقامی کارروائی کا خوف ہے۔ / Reuters

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران امن مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے لیکن عوامی سطح  پر اس کے اعتراف سے انکاری ہے کیونکہ ایرانی مذاکرات کاروں کو  اپنے ہی لوگوں کی طرف سے مارے جانے کا خوف ہے۔

ٹرمپ نے کل بروز بدھ  کانگریس کے ریپبلکن اراکین کے لیے ایک عشائیے سے خطاب میں کہا ہے کہ "وہ بات کر رہے ہیں اور شدّت سے ایک  معاہدے کے خواہش مند ہیں لیکن اس کے اعتراف  سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں ان کے اپنے ہی لوگ  انہیں مار  ہی ناں ڈالیں ۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ "وہ اس بات سے بھی ڈرتے ہیں کہ ہم انہیں مار ڈالیں گے ۔ایران مذاکرات کے لیے بے چین ہے"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ" دنیا میں  ایران کی قیادت کو اس وقت کے لیڈر سے زیادہ  کم چاہنے والا کوئی اور لیڈر نہیں ہو گا ۔۔۔میں یہ نہیں چاہتا…  وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کو اگلا سپریم لیڈر بنانا چاہیں گے۔' نہیں، شکریہ۔ میں یہ نہیں چاہتا"۔

ٹرمپ  نے مزید کہا ہے کہ امریکہ ایران کو 'تباہ' کر رہا ہے۔

"میں لفظ "جنگ" استعمال نہیں کروں گا… میں لفظ "فوجی آپریشن" استعمال کروں گا اور حقیقت میں بھی اسے فوجی تباہی کہا جاتا ہے"۔

دریافت کیجیے
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت