دنیا
3 منٹ پڑھنے
صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ونیزویلا سے بے دخل کر دیا گیا ہے، صدرِ امریکہ
متحدہ امریکہ نے کامیابی کے ساتھ وینیزویلا اور اس کے رہنما، صدر نکولا  مادورو، کے خلاف ایک وسیع پیمانےکی کاروائی کی  ہے۔
صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ونیزویلا سے بے دخل کر دیا گیا ہے، صدرِ امریکہ
President Trump confirmed that Maduro was removed from power after a US strike. [File photo] / AFP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو کہا کہ واشنگٹن نے وینیزویلا کے خلاف "وسیع پیمانے پر حملہ" کیا اور صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے نکال دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے  ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر  لکھا ہے کہ "متحدہ امریکہ نے کامیابی کے ساتھ وینیزویلا اور اس کے رہنما، صدر نکولا  مادورو، کے خلاف ایک وسیع پیمانےکی کاروائی کی  ہے اور انہیں ان کی اہلیہ کے ہمراہ گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔"

ٹرمپ نے کہا کہ یہ عسکری کارروائی "امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر"  سر انجام دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی اور ایک نیوز کانفرنس امریکی ریاست فلوریڈا کے ان کے مارا-لاگو رہائش گاہ پر صبح 11 بجے منعقد کی جائے گی۔

دوسری جانب، نیو یارک ٹائمزکے ساتھ ایک مختصر فون انٹرویو میں ٹرمپ نے اس حملے کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ "بہت اچھی منصوبہ بندی  کی گئی  ، پائے کے فوجیوں  اور بہترین عملے کی مشترکہ کاوش تھی۔

انہوں نے مزید کہا" یہ در حقیقت  ایک اعلی  آپریشن تھا۔"

ان سے سوال کیا گیا کہ  کیا انہوں نے اس کارروائی کے لیے کانگریس سے اجازت طلب کی تھی ، اور وینیزویلا کے لیے آگے کیا ہوگا تو ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ معاملات نیوز کانفرنس میں خطاب کے دوران بیان کریں گے۔

مادورو امریکی حراست میں

امریکی نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا کہ مادورو "آخر کار اپنے جرائم کا حساب  چکائے گا۔"

انہوں نے  ایکس پر اپنی پوسٹ  میں لکھا"وینیزویلا کے لیے ایک نئی صبح! ظالم چلا گیا ہے۔ وہ اب  بالا آخراپنے جرائم کے سبب عدالت کے کٹہرے  میں  آئے گا۔"

یہ حملے کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد کیے گئے جب امریکہ نے مادورو پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

سی بی ایس نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج کی ڈیلٹا فورس کے ایک ممتاز خصوصی فوجی یونٹ نے مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے یہ آپریشن انجام دیا۔

امریکی سینیٹر مائیک لی نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انہیں آگاہ کیا کہ مادورو کو گرفتار کیا گیا ہے تاکہ انہیں امریکہ میں فوجداری الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا کروایا جا سکے۔

لی نے کہا کہ روبیو "توقع کرتے ہیں کہ مادورو کی امریکی حراست میں ہونے کے بعد وینیزویلا میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی"۔

دریں اثنا، وینیزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے کہا کہ وہ مادورو کے ٹھکانے سے 'لاخبر' ہیں اور انہوں نے ٹرمپ سے صدر مادورو کی زندہ  ہونے  کا "ثبوت" مانگا۔

 

دریافت کیجیے
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ