دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ "اسرائیل پر پابندیاں لگا رہے ہیں، نہ صرف لبنان میں بلکہ دیگر میدانوں میں بھی۔
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
اسرائیل نے 2 مارچ سے لبنان کے خلاف اپنی جارحیت میں 4,000 سے زائد افراد کو ہلاک، 12,000 کو زخمی اور 10 لاکھ سے زائد کو بے گھر کر دیا ہے۔ / AP

اسرائیلی چینل 13 نے ایک نامعلوم سینئر اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا  ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو مطلع کیا ہے کہ تل ابیب کو لبنان میں "بے روک ٹوک کارروائی" کی اجازت ختم ہو گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے اسرائیل کو پیغام بھیجا  ہے کہ "لبنان میں غیر محدود کارروائی کی سابقہ اجازت کی مدت ختم ہو چکی ہے۔"

چینل نے پیر کو کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ "اسرائیل پر پابندیاں لگا رہے ہیں، نہ صرف لبنان میں بلکہ دیگر میدانوں میں بھی" حالانکہ نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج " کو مکمل طور پر عملی آزادی  حاصل ہے۔"

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی سیاسی قیادت نے فوج کو باقاعدہ ہدایات جاری کی ہیں جن میں لبنان میں مجاز اور ممنوعہ نقل و حرکت کی حدود بتائی گئی ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ "یہ ہدایات دارالحکومت بیروت اور جنوبی لبنان کے ضلع صور جیسے علاقوں میں کارروائیوں کی ممانعت کرتی ہیں۔"

'کمزوری کی علامت'

پیر کو ہی، اسرائیلی روزنامہ معاریو نے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان لبنان کے معاملے پر آراء میں اختلافات کی رپورٹ دی۔

اخبار کا کہنا  ہےکہ واشنگٹن جنوبی لبنان کو ایک وسیع تر علاقائی سیاق و سباق میں دیکھتا ہے جس میں آبنائے  ہرمز، توانائی کی قیمتیں، ایرانی جوہری مسئلہ، اور ٹرمپ انتظامیہ کی سفارتی پیشرفت حاصل کرنے کی ضرورت شامل ہیں۔

خبر میں ہے کہ اس کے برعکس، اسرائیل کا ماننا ہے کہ جنوبی لبنان سے قبل از وقت واپسی کو "کمزوری کی علامت" کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے اور یہ حزب اللہ کے لیے ایک انعام ہو گی۔

اسرائیل نے لبنان پر اپنی جارحیت کے دوران 2 مارچ سے اب تک 4,000 سے زائد افراد کو ہلاک، 12,000 کو زخمی اور ایک ملین سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔

اسرائیل جنوبی لبنان کے ایسے علاقوں پر قابض ہے جو بعض جگہوں پر دہائیوں سے اور کچھ 2023-2024 کی جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے