ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
فیدان: ترکیہ، شام میں امن و امان کے قیام کے لیے تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے
ترکیہ نے شام کی علاقائی سالمیت، اتحاد اور خودمختاری کی حمایت سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔
فیدان: ترکیہ، شام میں امن و امان کے قیام کے لیے تعاون فراہم کرنے کے  لیے تیار ہے
Fidan cyprus / AP

ترکیہ نے ایک بار پھر شام کی علاقائی سالمیت، وحدت اور خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے جنگ سے تباہ حال ملک میں امن و امان کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی   پیشکش کی ہے۔

ترک سفارتی ذرائع کے مطابق، جمعہ کے روز ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے شامی ہم منصب اسعد الاشیبانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے شام کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس گفتگو میں فیدان نے کہا کہ ترکیہ زمینی صورتحال کا بغور جائزہ کر رہا ہے  اور انقرہ شام کی علاقائی سالمیت، اتحاد اور خودمختاری کی حمایت کے اپنے مؤقف کو دہراتا ہے۔

فیدان نے کہا کہ اسرائیل کی ان واقعات میں مداخلت ناقابل قبول ہے، اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے خطے کے استحکام اور شامی عوام کے مستقبل کے لیے خطرہ بننے والے  اقدامات فوری طور پر ختم ہونے چاہییں۔

شام کے صوبہ سویدا کے مغربی اور شمالی حصوں میں بدوی قبائل اور مقامی دروز مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اتوار کے روز شروع ہونے والی محدود جھڑپیں شامی حکومت کی فورسز کی مداخلت کے بعد شدت اختیار کر گئیں۔ اس کے بعد دروز مسلح گروہوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں درجنوں حکومتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

شامی فورسز اور دروز گروہوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، مگر وہ بھی جلد ہی ناکام ہو گئی۔

اسرائیل نے دُرزی طبقے  کو تحفظ دینے کے  بہانے شام بھر میں اپنے فضائی حملے تیز کر دیے اور بدھ کے روز دمشق میں جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل سمیت چار صوبوں پر فضائی حملے کیے۔

جمعرات کی شب شامی صدارت کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ عرب اور امریکی فریقوں کی ثالثی سے ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کشیدگی کم کرنے کے لیے شامی حکومت کی افواج نے صوبہ سویدا سے انخلا شروع کر دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں