مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
امریکی انتخابات کے نتائج کا نیتن یاہو اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے تناظر میں جائزہ لیتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ امریکہ میں یہ حمایت اب انتخابات میں ہارنے کی وجہ بن چکی ہے
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
یائر لاپید

اسرائیلی اپوزیشن سیاست دانوں نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے بعد، جن میں ڈیموکریٹس نے کامیابی حاصل کی ہے، اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو مزید اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

امریکی انتخابات کے نتائج کا نیتن یاہو اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے تناظر میں جائزہ لیتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ امریکہ میں یہ حمایت اب انتخابات میں ہارنے کی وجہ بن چکی ہے۔

اپوزیشن کی جماعت "ٹوگیدر لسٹ کے رہنماؤں میں سے ایک اور اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم یائر لاپید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکہ میں انتخابی نتائج کے بعد نیتن یاہو کے ساتھ متحدہ حکومت کا امکان اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

لاپید نے مزید کہا کہ اسرائیل انہیں وزیرِ اعظم رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ یہ ہماری سلامتی   اور  جمہوریت کو خطرے میں ڈالتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہمیں تباہ کر دیتا ہے۔

ڈیموکریٹس پارٹی کے رہنما یائر گولان نے بھی اپنے ایکس  اکاؤنٹ پر لکھا کہ  "امریکہ کے  وسط مدتی انتخابی نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ نیتن یاہو ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں کی نظر میں کتنی نقصان دہ شخصیت بن چکے ہیں۔"

گولان نے کہا کہ ان کے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ہے اور انہیں ایک متبادل حکومت قائم کرنی چاہیے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  زیرقیادت ریپبلکن پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایرانی فوج: "امریکہ کی جانب سے کسی نئی جارحیت کی صورت میں جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی۔"
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ
دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو جواب شدید ہوگا:خامنہ آئی
گاڈی آئزنکوٹ کی لاپید سے ملاقات،اتحادی حکومت بنانے پر غور
نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین
عرب اتحاد، یمن میں حوثیوں کے 5 سرنگ نما گوداموں، 6 لانچنگ پیڈ اور 1میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے
امریکہ کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی تنصِبات ہماری زد میں ہیں:ایران
اسرائیلی فوج نے گولی مار کر2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
امریکہ اور اسرائیل  ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج
ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
ایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: "ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں"
ایران کی جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی،تیل کی قیمتیں گر جائیں گی:ٹرمپ
یمن میں  جھڑپیں،سینکڑوں حوثیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع