مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
امریکہ شرائط مان لے معاہدہ قبول کر لیں گے: مشیر رہبر اعلی ایران
علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کا عہد کرے گا، انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے چھٹکارا حاصل کرے گا اور صرف سویلین استعمال کے لیے درکار نچلی سطح تک یورینیم افزودہ کرنے پر رضامند ہوگا
امریکہ شرائط مان لے معاہدہ قبول کر لیں گے: مشیر رہبر اعلی ایران
/ AP
15 مئی 2025

ایک ایرانی عہدیدار نے این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے پر رضامند ہونے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے  رہبر اعلی  علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران  جوہری ہتھیار نہ بنانے کا عہد کرے گا، انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے چھٹکارا حاصل کرے گا، صرف سویلین استعمال کے لیے درکار نچلی سطح تک یورینیم افزودہ کرنے پر رضامند ہوگا اور بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اس عمل کی نگرانی کرنے کی اجازت دے گا۔

شمخانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر مخصوص شرائط کو پورا کیا جاتا ہے تو ایران فوری طور پر معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہے یہ  اب بھی ممکن ہے.

شمخانی نے مزید کہا کہ اگر امریکی اپنے کہنے کے مطابق عمل کرتے ہیں تو یقینی طور پر ہم بہتر تعلقات قائم کر سکتے ہیں، اس سے مستقبل قریب میں بہتر صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

 زیتون کی شاخ یا خاردار تار

شمخانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے منگل کے روز ایران کو مشرق وسطیٰ میں 'سب سے زیادہ تباہ کن قوت' قرار دیتے ہوئے تہران کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دیا تھا اور متنبہ کیا تھا کہ امریکہ اسے کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ 

ٹرمپ نے اسے حتمی انتباہ اور سفارتکاری کے لیے ممکنہ موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس 'افراتفری اور دہشت گردی' جاری رکھنے یا امن کا راستہ اختیار کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب ہے۔ 

تہران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزامات کی بار بار تردید کرتا رہا ہے۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ وہ تہران کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب اس کے رہنما اپنا راستہ تبدیل کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہوں لیکن اگر ایران کی قیادت زیتون کی اس شاخ کو مسترد کر دیتی ہے تو ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ 

سعودی دارالحکومت ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے خبردار کیا کہ 'ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے'، اور کہا کہ معاہدے کے لیے ان کی پیش کش ہمیشہ قائم نہیں رہے گی۔ 

تاہم ،شمخانی نے این بی سی کو انٹرویو کے دوران ٹرمپ کے لہجے اور مسلسل دھمکیوں پر مایوسی کا اظہار کیا۔  

 انہوں نے کہا کہ وہ زیتون کی شاخ کے بارے میں بات کرتے ہیں، جسے ہم نے نہیں دیکھا ہے۔ یہ سب خاردار تار ہے،

دریافت کیجیے
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید