دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
چین نے آبنائے تائیوان کے بعض حصوں میں براہِ راست فائرنگ کی 2 روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
فائل: اس السٹریشن میں آویزاں چینی اور تائیوانی پرچموں کے سامنے بحریہ کا ایک چھوٹا ماڈل دیکھا جا سکتا ہے۔ / رائٹرز

چین نے آج بروز جمعرات سے اپنے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے ساحل کے قریب آبنائے تائیوان کے بعض حصوں میں براہِ راست فائرنگ کی 2 روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ پیش رفت امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات سے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ ملاقات  میں تائیوان سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

چینی بحری حکام نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مشقیں صوبہ گوانگ ڈونگ سے متّصل دونگ شان جزیرے کے اطراف میں  ہر روز صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گی۔

چین نے گزشتہ دسمبر میں تائیوان کے گرد اپنی اب تک کی بڑی ترین فوجی مشقیں کی تھیں۔ یہ مشقیں، امریکہ کے تائیوان کے لیے 11.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان کرنے کے بعد شروع کی گئی تھیں۔

اُن دنوں کی گئی  10 گھنٹے طویل براہِ راست فائرنگ مشقوں کے دوران چین کے مشرقی تھیٹر کمانڈ دفتر نے تائیوان کے شمالی اور جنوبی سمندری علاقوں کی جانب راکٹ بھی داغے تھے۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصّہ قرار دیتا لیکن  تائیوان  حکومت، چین کے دعوی خودمختاری کو، مسترد کرتی ہے۔

دریافت کیجیے
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ