مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل: ہم، غزّہ سےکبھی نہیں نکلیں گے
اسرائیل، غزہ میں مستقل موجودگی برقرار رکھے گا اور ایک وسیع حفاظتی بفر زون قائم کرے گا: کاٹز
اسرائیل: ہم، غزّہ سےکبھی نہیں نکلیں گے
Katz renews pledge to maintain Israeli control of Gaza and expand security zones / AP
26 دسمبر 2025

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل 'غزہ  کو کبھی نہیں چھوڑے گا' اور اس علاقے کے گرد ایک وسیع حفاظتی زون قائم کرنے کی اور اس کے شمال میں رہائشی بستیاں تعمیر   کرنےکی اجازت دے گا۔

روزنامہ ہیرٹز کے مطابق ایک تربیتی کانفرنس سے خطاب میں کاٹز نے کہا ہے  کہ اسرائیل ،غزہ میں مستقل موجودگی برقرار رکھے گا اور ایک وسیع حفاظتی بفر زون قائم کرے گا۔

کاٹز نے رواں ہفتے کے آغاز میں شمالی غزہ میں آبادکاری سے متعلق بھی اسی نوعیت کے بیانات دیے تھے۔  اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بیانات  امریکہ کی ٹرمپ  انتظامیہ  کی ناراضگی کا سبب بنے ہیں اور اس ناراضگی  نے  کاٹز کو اپنے بیانات جزوی طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے۔

کاٹز نے کہا  ہےکہ وقت آنے پر شمالی غزہ میں منّظم شکل میں  ناحل تھانے  قائم کرنا ممکن ہوگا۔

ناحل تھانے نوجوانوں پر مبنی آبادکاری ڈھانچے ہیں جن کی نگرانی اسرائیلی فوج کرتی ہے اور جو فوجی خدمت کو آبادکاری  سرگرمیوں کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

اپنے سابقہ بیانات  کوواپس لینے کی  خبروں کی بھی تردید  کرتے ہوئے کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل، غزہ میں 'عملی خود مختاری' نافذ کرے گا اور یہ پالیسی،  مقبوضہ مغربی کنارے کی، اسرائیلی پالیسی سےہم آہنگ ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول

فلسطینی حکام کے مطابق، نسل کُشی  کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے، گھروں کی مسماری، زبردستی بے دخلی اور رہائشی بستیوں میں اضافے جیسے، مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول مضبوط والے اقدامات تیز کر دیے ہیں ۔

مقبوضہ مغربی کنارے کا الحاق دراصل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں بیان کیے گئے دو ریاستی حل کے امکانات کو باقاعدہ طور پر ختم کر دے گا۔

تقریباً 750,000 اسرائیلی آبادکار مقبوضہ مشرقی القدس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کی مختلف بستوں میں رہتے ہیں ۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ کاٹز کے بیانات وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے 29 دسمبر کو متوقع 'دورہ فلوریڈا'  کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں ۔