ایشیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا نے کلسٹر بم اور بیلسٹک میزائلوں کا آزمائشی تجربہ کر ڈالا
کم جونگ اُن  کی نگرانی میں گزشتہ  روز ہونے والے یہ تجربات حالیہ ہفتوں میں دیگر ہتھیاروں کے تجربات کے بعد ہوئے ہیں جن میں اینٹی وارشپ کروز میزائل اور کلسٹر گولہ بارود شامل ہیں۔
شمالی کوریا نے کلسٹر بم اور بیلسٹک میزائلوں کا آزمائشی تجربہ کر ڈالا
شمالی کوریا / Reuters

شمالی کوریا نے متعدد کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

 کم جونگ اُن  کی نگرانی میں گزشتہ  روز ہونے والے یہ تجربات حالیہ ہفتوں میں دیگر ہتھیاروں کے تجربات کے بعد ہوئے ہیں جن میں اینٹی وارشپ کروز میزائل اور کلسٹر گولہ بارود شامل ہیں۔

پانچ ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل، جو تقریباً 136 کلومیٹر دور ایک جزیرے کے اردگرد ہدفی علاقے کی طرف داغے گئے جنہوں نے 12.5-13 ہیکٹر کے علاقے کو انتہائی شدت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے ۔

اس تجربے کا مقصد بہتر زمین سے زمین  پر مار کرنے والے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل ہواسونگفو-11 RA- کے وارہیڈ کی طاقت کا جائزہ لینا تھا۔

شمالی کوریائی لیڈر نے بتایا  کہ کلسٹر بم وارہیڈز کا تعارف کسی مخصوص  علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے زیادہ کثافت والی ضربی صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے۔

اپریل کے اوائل میں کم جونگ اُن نے اسٹریٹیجک کروز میزائلوں کے تجربات کی نگرانی کی تھی جو چوئے ہیون سے کیے گئے تھے ۔

شمالی کوریا اپنے بحری بیڑے میں اضافے کے لیے مزید دو 5,000 ٹن کلاس کے ڈسٹرائرز تیار کر رہا ہے۔

 ایک جنوبی کوریائی قانون ساز نے کہا کہ شمالی کوریا نامپو بندرگاہ پر ایک ڈسٹرائر کی تعمیر کو تیز کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے جبکہ وہ روس کی جانب سے فوجی معاونت کے باعث بحری افواج کی جدید کاری کو تیز کر رہا ہے۔

سیول نے آج اس تجربے کی اطلاع دی جس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بحیرہ مشرق  میں داغے گئے کئی میزائلوں کا پتہ لگایا۔

 جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ سیول ایک "مضبوط مشترکہ دفاعی حکمت عملی" برقرار رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔

دریافت کیجیے
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی