دنیا
2 منٹ پڑھنے
کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر بوگوتا میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ
39 سالہ میگوئل یوریب ایک جلسے سے تقریر کر رہے تھے کہ اچانک گولیاں چلنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔
کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر بوگوتا میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ
Police officers guard the area where Colombian Senator Miguel Uribe Turbay was shot during a campaign event in Bogota. / Photo: Reuters / Reuters
8 جون 2025

کولمبیائی حزب اختلاف کے سینیٹر اور آئندہ سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار کو بوگوٹا میں ایک انتخابی مہم کے دوران گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 39 سالہ میگوئل یوریب ایک جلسے سے تقریر کر رہے تھے کہ اچانک گولیاں چلنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔

دیگر فوٹیج میں وہ خون میں لت پت ایک سفید کار کے بونٹ پر جھکے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر گستاوو پیترو کی حکومت نے دارالحکومت کے مغربی علاقے میں انتخابی مہم کے دوران یوریب پر حملے کی "واضح اور سختی سے" مذمت کی۔

ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا، "یہ تشدد کا عمل نہ صرف ان کی ذات پر حملہ ہے بلکہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور کولمبیا میں سیاست کے جائز عمل پر بھی حملہ ہے۔"

یوریب، جو پیترو کے سخت ناقد ہیں، ڈیموکریٹک سینٹر پارٹی کے رکن ہیں، جس کی قیادت بااثر سابق صدر الوارو یوریب کرتے ہیں، جو 2002 سے 2018 تک کولمبیا کے صدر رہے۔

انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں 2026 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔

بوگوٹا کے میئر کارلوس گالان نے ایکس پر کہا کہ میگوئل یوریب کو "ایمرجنسی طبی امداد دی جا رہی ہے" اور مزید کہا کہ "حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔"

دفاعی وزیر پیدرو سانچیز نے بھی ایکس پر کہا کہ حکام نے اس حملے کے پیچھے  ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے پر تقریباً 7 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کی قیادت ایک اجلاس کر رہی ہے تاکہ "صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جا سکے۔"

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان