جنوبی کوریا نے ایبولا کے باعث یوگنڈا کے لیے سفری انتباہ کو بڑھا دیا
یانہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا نے جمعرات کے روز خطے میں ایبولا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر یوگنڈا کے لیے سفر ی انتباہ کو بڑھا دیا ہے۔
جنوبی کوریا نے ایبولا کے باعث یوگنڈا کے لیے سفری انتباہ کو بڑھا دیا
ایبولا / Reuters

یانہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا نے جمعرات کے روز خطے میں ایبولا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر یوگنڈا کے لیے سفر ی انتباہ کو بڑھا دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے پورے یوگنڈا کے لیے سفر کی وارننگ کو لیول 2 سے بڑھا کر ایک خصوصی سفری ہدایت  میں تبدیل کر دیا ہے۔

حکومت نے جنوبی کوریائی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ یوگنڈا کے لیے اپنے طے شدہ سفر کو منسوخ یا مؤخر کر دیں اور ملک میں مقیم شہریوں کو اپنی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

 کوریائی وزارت، جمہوریہ کانگو  کے صوبے اتوری کے لیے لیول 4 کے تحت سفر پر مکمل پابندی عائد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔

کوریا کی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کی ایجنسی نے منگل کے روز جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کو ایبولا وائرس کی بیماری کے لیے ترجیحی قرنطینہ مینجمنٹ ممالک نامزد کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت   کے مطابق، جمہوریہ کانگو  کے خاص طور پر اتوری اور شمالی کیوو کے صوبوں میں، بشمول بُنیا اور گوما کے شہروں میں اب تک ایبولا کے 51 واقعات کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

یوگنڈا نے بھی دارالحکومت کمپالا میں دو تصدیق شدہ کیسز کی اطلاع دی ہے، جس میں ایک ایسے شخص کی موت بھی شامل ہے جس نے جمہوریہ کانگو سے سفر کیا تھا۔

ادارے کے مطابق، یہ حالیہ لہر 'بُنڈی بوگیو'  نامی قسم کے ذریعے پھیل رہی ہے جو کہ ان چند وائرسوں میں سے ایک ہے جو ایبولا کی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایبولا کی علامات میں بخار، پٹھوں کا درد، جلد پر خارش اور بعض اوقات خون بہنا شامل ہے۔ یہ وائرس جسمانی رطوبتوں کے ساتھ براہ راست رابطے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، جس میں آلودہ مواد کو چھونا یا کسی ایسے شخص سے رابطہ شامل ہے جو اس بیماری سے مر گیا ہو۔

 

 

 

دریافت کیجیے
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
ایمپبے نے ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول کر کے فرانس کو مراکش پر 2-0 سے فتح دلائی
خامنہ ای کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کے وقت انتقام لینے کا قسم کھائی گئی
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک