دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران: امریکہ اور اسرائیل کے حامی شہریوں کی جائدادیں ضبط کر لی جائیں گی
ایران، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے ایرانی شہریوں کے بیرونِ ملک موجود اثاثے ضبط کرلے گا: اٹارنی جنرل دفتر
ایران: امریکہ اور اسرائیل کے حامی شہریوں کی جائدادیں ضبط کر لی جائیں گی
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد سے 1200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ / AP

ایران  اٹارنی جنرل دفتر نے کہا  ہےکہ ایران ،واشنگٹن اور تل ابیب کی تہران کے خلاف جاری جنگ  کے دوران ، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے  ایرانی شہریوں کے بیرونِ ملک موجود اثاثے ضبط کرلے گا ۔

پریس ٹی وی کے مطابق اتوار کو جاری کردہ  بیان میں دفتر نے گذشتہ اکتوبر میں نافذ کیے گئے ایک قانون کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ اس قانون کی رُو سے اسرائیل، امریکہ یا دیگر دشمن ریاستوں یا گروپوں کے ساتھ کوئی بھی تعاون کرنے والے کی  تمام جائیداد ضبط  کر لی جائے گی اور ایسا شخص اسلامی فوجداری قانون کے مطابق دیگر قانونی سزاؤں کے تابع ہوگا۔

پریس ٹی وی نے قانون میں درج شق کو نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ " صیہونی حکومت  یا امریکی حکومت سمیت دیگر  دشمن حکومتوں اور گروپوں یا ان سے منسلک کسی بھی عنصر کی طرف سے  ملکی سلامتی کے خلاف  کی گئی  کسی بھی آپریشنل کارروائی کی صورت میں  21 اپریل 2013 میں پاس ہونے والے اور بعد ازاں ترامیم و اضافوں کے تابع رکھے گئے اسلامی فوجداری قانون کے آرٹیکل نمبر 19 اور 5 نمبر نوٹ کے آخری حصّے کی رُو سے پھانسی کے مستحق قرار پائیں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق، 28 فروری سے ایران پر جاری  امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملوں  میں ایران کے دینی لیڈر علی خامنہ ای سمیت 1,200 سے زائد افراد ہلاک اور 10,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

تہران نے اسرائیل اورامریکی فوجی اثاثوں والے  خلیجی ممالک کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنا کر  جوابی کارروائی کی ہے۔

ایران کی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے اتوار کو خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا۔

دریافت کیجیے
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا