دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
مشقوں کا مقصد مختلف شعبوں میں آپریشنل صلاحیتوں اور مشترکہ ردِعمل کی صلاحیت کو تقویت دینا ہے: یونہاپ
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
14 نومبر 2024 کو بحیرہ مشرقی چین میں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ سہ فریقی مشق کے دوران امریکی بحریہ کے ایک طیارہ بردار جہاز کی تصویر۔ / Reuters Archive

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے پانچ روزہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے پیر کے روز پانچ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مشقوں کا مقصد مختلف شعبوں میں آپریشنل صلاحیتوں اور مشترکہ ردِعمل کی صلاحیت کو تقویت دینا ہے۔

ایجنسی نے جنوبی کوریا مسلّح افواج کے سربراہ  کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’فریڈم ایج‘‘ نامی یہ مشقیں جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو کے مشرق اور جنوب میں بین الاقوامی پانیوں میں شروع کی گئی ہیں۔

مشقیں ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی ترغیب دینے کے لیے گزشتہ ماہ جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والی دو طرفہ ’’اُلچی فریڈم شیلڈ‘‘ مشقوں کا دورانیہ کم کر دیا تھا۔

جنوبی کوریا مسلّح افواج کے سربراہ  نے کہا ہے کہ ’’تینوں ممالک مضبوط اور مستحکم تعاون کے تعلقات برقرار رکھتے ہوئے ان مشقوں کے ذریعے بحری، فضائی اور سائبر شعبوں سمیت مختلف میدانوں میں اپنی آپریشنل صلاحیتوں اور مشترکہ ردِعمل کی استعداد کو بہتر بنائیں گے۔‘‘

مشقوں میں تینوں ممالک کے اہم بحری اور فضائی اثاثے حصہ لیں گے۔علاوہ ازیں کارروائیوں کو منظم اور محفوظ انداز میں انجام دینے کے لیے ایک مشترکہ کنٹرول گروپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا  ہےکہ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل خطرات کے خلاف روک تھام اور ردِعمل کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اورعلاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

دوسری طرف شمالی کوریا کا مؤقف ہے کہ ان ممالک کی جانب سے کی جانے والی فوجی مشقیں جنگ کی تیاری کے لیےایک  ریہرسل کی حیثیت رکھتی  ہیں۔

یونہاپ نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تینوں ممالک ان مشقوں میں ایجس نظام سے لیس چھ جنگی جہازوں کے علاوہ بحری گشتی طیارے، لڑاکا طیارے اور فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے بھی استعمال  کریں گے۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور