دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے راتوں رات روس کے علاقے یاروسلاو میں ایک آئل ریفائنری اور روسٹوف آن ڈان  میں ایک ٹرانسفارمر سب اسٹیشن کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ یوکرینی حکام نے کیف اور اوڈیسا میں روسی حملوں سے جانی نقصان اور تباہی کی اطلاع دی ہے
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
یوکرین-روس / Reuters

یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے راتوں رات روس کے علاقے یاروسلاو میں ایک آئل ریفائنری اور روسٹوف آن ڈان  میں ایک ٹرانسفارمر سب اسٹیشن کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ یوکرینی حکام نے کیف اور اوڈیسا میں روسی حملوں سے جانی نقصان اور تباہی کی اطلاع دی ہے۔ 

یاروسلاول کے علاقائی گورنر میخائل ایورایف  نے روسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'میکس'  پر بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے علاقے میں 65 ڈرونز کو مار گرایا۔ 

ایورایف نے کہا کہ اس حملے سے یاروسلاول میں ایک آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا، جہاں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ڈرونز کا ملبہ گرنے سے کئی اپارٹمنٹ عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ 

دوسری طرف، روسٹوف کے علاقائی گورنر یوری سلوصار  نے بتایا کہ ڈرونز کے ملبے نے روسٹوف آن ڈان میں ایک ٹرانسفارمر سب اسٹیشن کو نقصان پہنچایا، جس سے شہر کے چار اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ چھ نجی مکانات اور بیرونی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

دریں اثنا، ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین  نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ دارالحکومت کی طرف بڑھنے والے چھ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ 

یوکرین میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی 

یوکرین میں، کیف کے میئر وٹالی کلیٹسکو  نے کہا کہ راتوں رات ہونے والے روسی حملوں نے دارالحکومت کے کئی اضلاع میں رہائشی اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ 

کلیٹسکو نے واضح کیا کہ ان حملوں میں 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے نو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

اوڈیسا میں، یوکرینی حکام نے ایک 19 منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی، جس میں 14 ویں سے 16 ویں منزل تک کے اپارٹمنٹس تباہ ہوئے، جبکہ مقامی حکام نے جانی نقصان کی بھی اطلاع دی ہے۔ 

راتوں رات رپورٹ ہونے والے یہ واقعات دونوں طرف سے بنیادی ڈھانچےاور دیگر اہداف پر روس اور یوکرین کے مسلسل ڈرون حملوں کے دوران سامنے آئے ہیں۔" 

 

دریافت کیجیے
بیلجین صوبائی حکومت  نے ایک معلمہ کو اسکول میں حجاب پہننے کے جواز میں برطرف کر دیا
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں