مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل: لبنانی شہری دریائے زہرانی کے جنوبی علاقے خالی کر دیں
فوج بھاری فضائی حملے جاری رکھے گی لہٰذا شہری "فوری طور پر" وہاں سے نکل جائیں: اویچائے ادرائی
اسرائیل: لبنانی شہری دریائے زہرانی کے جنوبی علاقے خالی کر دیں
فائل فوٹو] اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملوں میں تیزی لائی ہے اور جنوب میں اپنی جارحیت کو پھیلا دیا ہے، جس میں 2,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ / AP

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے باشندوں کو دریائے زہرانی کے جنوبی علاقے خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کے فوجی ترجمان اویچائے ادرائی  نے آج بروز جمعرات سوشل میڈیا'ایکس' سے جاری کردہ بیان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری لڑائی کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج بھاری فضائی حملے جاری رکھے گی لہٰذا  شہری "فوری طور پر" وہاں سے نکل جائیں۔

اس نے کہا ہے کہ "فضائی حملے جاری ہیں اور فوج علاقے بھر میں پوری طاقت کے ساتھ آپریشن کر رہی ہے۔ اپنی حفاظت کی خاطر  گھروں کو فوری طور پر خالی کر دیں اور دریائے زہرانی کے شمال کی طرف چلے جائیں۔"

ادرائی نے کہا ہے کہ ان حملوں کا نشانہ حزب اللہ کی سرگرمیاں ہیں اس لئے  جو شہری گروپ کے ارکان یا تنصیبات کے قریب ہوں گے، وہ خطرے میں ہوں گے۔

ادرائی نے مزید کہا ہے کہ "حزب اللہ کے جنگجوؤں، بنیادی ڈھانچوں یا جنگی آلات کے قریب موجود ہر شخص اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ دریا کے جنوب میں رہنا یا مزید جنوب کی طرف جانے کی کوشش کرنا شہریوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے"۔

لبنان-اسرائیل مذاکرات

یہ وارننگ  ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی رات جاری کردہ بیان  میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی اور لبنانی رہنما تقریباً تین دہائیوں کے بعد  پہلی بار جمعرات کو براہ راست ملاقات کریں گے۔

یہ بیان منگل کے روز وزارت خارجہ میں لبنان کی سفیر ندیٰ حمادہ اور اسرائیل کے سفیر یخییل لیٹر کی شرکت سے منعقدہ   اجلاس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

مذکورہ اجلاس کی میزبانی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی۔ روبیو کے وفد میں لبنان میں امریکی سفیر مشیل عیسیٰ، محکمہ خارجہ کے مشیر مائیکل نیڈہم اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز بھی شامل تھے۔

تاہم  اجلاس میں حزب اللہ کی نمائندگی شامل نہیں تھی۔

واضح رہے کہ لبنان،  2 مارچ کو مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شامل ہوا تھا۔ اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف  اور  سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کا سبب بننے والی جنگ کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل داغے تھے۔

تب سے اسرائیل نے لبنان پر  حملے تیز کر دیئے اور ملک کے جنوبی حصوں میں برّی کارروائیاں مزید  پھیلا دی ہیں۔ لبنان میں اب تک 2,000 سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان