سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایران: ہم، شام پر اسرائیلی حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
منہ زور اسرائیلی حکومت کی لاقانونیت کی کوئی حد و حساب نہیں ہے۔ علاقائی ممالک سمیت پوری دنیا کو اس بے قابو جارحیت کے خاتمے کے لیے متحد ہونا پڑے گا: عراقچی
ایران: ہم، شام پر اسرائیلی حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
FILE PHOTO: Iranian Foreign Minister Abbas Araqchi meets with Lebanese Parliament Speaker Nabih Berri, in Beirut / Reuters

ایران نے شام پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ حملے، بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بے مثال خطرہ ہیں۔

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسلامی تعاون تنظیم 'او آئی سی' اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج، ہر کوئی واضح طور پر دیکھ سکتا ہے کہ صیہونی حکومت خطے کے امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل ،شام میں بھی ملک کے عوامی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا اور  قبضے کو گہرا کر رہا ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ "اسرائیل حکومت ، امریکہ کے ساتھ ساتھ جرمنی، برطانیہ اور فرانس جیسے دیگر مغربی ممالک کی فوجی اور سیاسی حمایت سے استفادہ کر کے  بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے غیر معمولی خطرہ  تشکیل دے رہی ہے۔

بقائی نے کہا ہے کہ غزہ میں، اسرائیلی جنگ بند کروانے میں بین الاقوامی برادری کی ناکامی نے، وسیع تر فوجی آپریشن شروع کرنے کے لئے، تل ابیب کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے او آئی سی اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ خطے میں اسرائیل کی اشتعال انگیز ی اور توسیع پسندانہ کوششوں کو روکنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں۔

 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اس انتباہ کا اعادہ کیا اور  کہا ہے کہ بدقسمتی سے یہ صورت حال بہت متوقع تھی۔  سوال یہ ہے کہ اگلا دارالحکومت کون سا ہے؟'' انہوں نے کہا  ہے کہ منہ زور اسرائیلی حکومت کی لاقانونیت کی  کوئی حد و حساب نہیں ہے۔ وہ صرف ایک ہی زبان سمجھتی ہے۔علاقائی ممالک سمیت پوری دنیا کو اس بے قابو جارحیت کے خاتمے کے لیے متحد ہونا پڑے گا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ایران، شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ شامی عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔

دریافت کیجیے
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے