دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
جزیرۂ قشم کے شمال میں ایک بحری تصادم میں شدید نقصان اٹھانے والے کارگو جہاز سے 23 ملاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
اس فائل تصویر میں، آبنائے ہرمز میں ایرانی ساحلوں اور جزیرہ قشم کا فضائی منظر، 10 دسمبر 2023ء۔ (رائٹرز)

ایران کے جزیرۂ قشم کے شمال میں ایک بحری تصادم میں شدید نقصان اٹھانے والے بلک کارگو جہاز سے 23 ملاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق آج بروز منگل  ایک بحری تصادم کے نتیجے میں 23    رکنی  غیر ملکی عملے  والے کارگو بحری جہاز کے درمیانی حصے کو شدید نقصان پہنچا  اورجہاز میں  پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

جہاز کے کپتان نے عملے کو فوری طور پر جہاز خالی کرنے کا حکم دیا جس کے بعد تمام ملاحوں کو کامیابی سے بچا کر جزیرۂ قشم منتقل کر دیا گیا۔

خبر کے مطابق جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کے حکام کو منگل کو علی الصبح  اس تصادم کی اطلاع ملی جس کے بعد فوری طور پر بحری امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔

متاثرہ جہاز کی مدد اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ ہرمزگان کے میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر کے تعاون سے ایک پائلٹ کشتی اور ایک ٹگ کشتی روانہ کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ بلک کارگو جہاز سمندر میں ایک دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا تھا، تاہم حکام ابھی تک حادثے کی اصل وجہ کا تعین نہیں کر سکے۔

یہ امدادی کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی بحری تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کے گرد سکیورٹی خدشات پہلے ہی بلند سطح پر ہیں۔

ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز صبح سویرے بندر عباس، جزیرۂ کیش اور جزیرۂ قشم میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔ تاہم ان واقعات کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔

یہ بحری حادثہ جون میں قطر اور پاکستان کی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی کے فریم ورک کے خاتمے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی اور دشمنی کے تناظر میں پیش آیا ہے۔

دریافت کیجیے
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس