سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ترکیہ کی آبادی ایک سال قبل کے مقابلے میں 427,224 افراد بڑھ کر 86.09 ملین ہو گئی۔
ترک اسٹیٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کہ مردوں کی آبادی 43.06 ملین تھی جو کل کا 50.02 فیصد ہے، جبکہ خواتین 49.98 فیصدیعنی 43.03 ملین ہیں۔
سالانہ آبادی میں اضافے کی شرح 2025 میں 0٫5 فیصد تک رہی ، جو 2024 میں 0٫34 فیصد تھی۔
TurkStat کا کہنا ہے کہ 'صوبائی اور ضلعی مراکز میں رہنے والی آبادی کا تناسب، جو 2024 میں 93.4 فیصد تھا، 2025 میں 93.6 فیصد ہو گیا۔ علاوہ ازیں، قصبوں اور دیہات میں رہنے والی آبادی کا تناسب 6.6 فیصد سے کم ہو کر 6.4 فیصد رہ گیا ہے۔'
تجارتی دارالحکومت استنبول آبادی کے لحاظ سے ترکیہ کا سب سے بڑا شہر رہا جس کی آبادی 15.75 ملین ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 52,451 افراد زیادہ ہے۔
اس کے بعد دارالحکومت انقرہ 5.9 ملین، ایجیئن شہر ازمیر 4.5 ملین، صنعتی مرکز بُرصا 3.26 ملین اور بحیرہ روم کا مرکزِسیاحت انطالیہ 2.77 ملین کے ساتھ نمایاں ہیں۔
ترکیہ میں آبادی کی اوسط عمر 2025 میں 34.9 برس رہی، جب کہ 2024 میں یہ 34.4 برس تھی۔
















