ایشیا
1 منٹ پڑھنے
فلپائن: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، بحالی کی کوششیں جاری
جنوبی فلپائن میں امدادی کارکنوں نے ایک منہدم سپر مارکیٹ کے ملبے سے ایک لاش نکالی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شدید زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے
فلپائن: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، بحالی کی کوششیں جاری
فلپائن / Reuters

جنوبی فلپائن میں امدادی کارکنوں نے ایک منہدم سپر مارکیٹ کے ملبے سے ایک لاش نکالی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شدید زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

پیر کے روز منڈاناؤ کے ساحل کے قریب آنے والے 7.8 شدت کے اس زلزلے نے عمارتوں کو گرا دیا، مٹی کے تودے گرے اور جزیرے پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

39 سالہ جوئے ڈیلی ویو جنرل سانتوس  کی ایک سپر مارکیٹ کے اُن دو ملازمین میں سے ایک تھے جنہیں ملبے سے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔

قومی قدرتی آفت کے ادارے نے بدھ کو ہلاکتوں کی تعداد بڑھا کر 45 کر دی تھی، جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد اچانک 4 سے بڑھ کر 17 ہو گئی تاہم، سول ڈیفنس کے دفتر نے تصدیق کی کہ اس تعداد میں ڈیلی ویو کی لاش شامل نہیں تھی۔

سول ڈیفنس کے اہلکار رافیلیتو الی خاندرو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ زیادہ تر نئی ہلاکتیں داواؤ اوسیڈنٹل صوبے میں ہوئیں جہاں لوگ مٹی کے تودے گرنے یا عمارتیں منہدم ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا