دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
سوردلوفسک کے علاقائی گورنر ڈینس پاسلر نے کہا کہ روسی فضائی دفاع نے خطے میں آٹھ ڈراونوں کو روکا، گیا  جن میں سے تین گودام کی چھت پر گر گئے۔
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
[فائل] 5 اگست 2026 کو ڈرون حملے کے بعد روس کے علاقے تولا میں وائلڈ بیریز کا لاجسٹکس حب آتشزدگی کی لپیٹ میں۔ (رائٹرز)

علاقائی حکام کے مطابق جمعہ کو یوکرینی ڈرون حملے کے ملبے سے روس کے شہر ییکاترینبرگ میں وائلڈ بیریز کے ایک لاجسٹکس سینٹر میں آگ  بھڑک اٹھی۔

سوردلوفسک کے علاقائی گورنر ڈینس پاسلر نے کہا کہ روسی فضائی دفاع نے خطے میں آٹھ ڈراونوں کو روکا، گیا  جن میں سے تین گودام کی چھت پر گر گئے۔

پاسلر نے ٹیلیگرام پر کہا، "لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے؛ کوئی شخص  زخمی نہیں ہوا۔"

روس کے سب سے بڑے آن لائن ریٹیلر وائلڈ بیریز نے کہا کہ فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے اور اس مقام پر آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں، جبکہ ترسیلات کو دیگر لاجسٹکس مراکز کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

روس اور یوکرائن کے درمیان ڈرون حملوں کے دعوے

روس کی دفاعی وزارت نے کہا کہ اس نے رات بھر کے دوران پورے ملک میں، الحاق شدہ کریمیا اور بحیرہ اسود میں 203 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔

وزارت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روسی افواج نے یوکرینی بحری جہازوں اور بحیرہ اسود میں مبینہ طور پر فوجی ساز و سامان لے جانے والے تین کارگو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔

دریں اثنا، یوکرینی فضائیہ نے کہا ہے کہ روس نے رات بھر میں 147 ڈراون لانچ کیے، اور بتایا کہ ان میں سے 114 کو شمالی، جنوبی اور مشرقی علاقوں میں روکا یا ناکارہ بنایا گیا۔

دونوں جانب کے محاذی دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق ممکن نہیں بن سکی۔

کیف نے جولائی کے وسط سے وائلڈ بیریز کے لاجسٹکس مراکز پر حملوں میں شدت لائی ہے، اور اس پر ریٹیلر پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس کی فوجی سپلائی چین  میں تعاون کرتا ہے۔

ماسکو اور کمپنی نے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ گودام شہری نوعیت کے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے