دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
شمالی کیرولینا کے پراسیکیوٹر نے قتل میں معاونت پر 17 سالہ لڑکی کو بھی قتل کا قصوروار ٹھہرا دیا۔
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
او نیل نے کہا کہ فائرنگ حملہ آوروں کے پہنے ہوئے گو پرو کیمروں کے ذریعے براہِ راست نشر کی گئی تھی۔ / Reuters Archive

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا کے ایک اٹارنی نے ریاست کی رہائشی 17 سالہ لڑکی کو قتل میں معاونت کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

 اطلاع کے مطابق مذکورہ نوجوان لڑکی نے مئی میں سان ڈیاگو، کیلیفورنیا کی ایک مسجد میں ہونے والے مسلح حملے کی براہ راست نشریات دی اور حملہ آور کے لکھے ہوئے سفید فام برتری کے نعروں والے پرچے بھی تقسیم کئے۔

نوجوان لڑکی کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا اور  اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے چند دن قبل پیر کے روز ایک گرینڈ جیوری نے اس پر فردِ جرم عائد کی۔

فارسائتھ کاؤنٹی کے ضلعی اٹارنی جم او'نیل نے کہا ہے کہ ’’اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اسکول کھُلنے والے ہیں اور وہ دوبارہ اسکول جانے والی ہے۔ علاوہ ازیں  ہفتہ وار تعطیلات اور مذہبی ایام بھی قریب آ رہے ہیں... ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا کچھ کر سکتی ہے۔‘‘

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے مذکورہ حملے کے علاوہ ایک یہودی عبادت گاہ کو بھی نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

او'نیل نے کہا ہے کہ شمالی کیرولائنا کے قوانین کے مطابق ’’جو شخص کسی دوسرے فرد کو جرم کے ارتکاب میں مدد یا معاونت فراہم کرتا ہے اسے اس جرم کا اسی طرح ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے جیسے اس نے خود جرم کا ارتکاب کرنے والے کو۔‘‘

حکام نے دونوں حملہ آوروں کی شناخت 17 سالہ کین کلارک اور 18 سالہ کیلب وازکیز کے نام سے کی ہے۔ دونوں نے 18 مئی کو سان ڈیاگو اسلامک سینٹر پر حملہ کیا۔تاہم سینٹر کے ایک سکیورٹی گارڈ کے ان کا مقابلہ کرنے اور سکیورٹی پروٹوکول کو فعال کرنے کے نتیجے میں عمارت کے اندر موجود تقریباً 140 بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سکیورٹی گارڈ امین عبداللہ ، منصور کاظمی اور نادر عواد کو قتل کرنے کے بعد قریب کھڑی ایک گاڑی میں خودکشی کر لی تھی۔

او'نیل نے کہا ہے کہ حملے کی براہ راست ریکارڈنگ حملہ آوروں کے جسم پر نصب GoPro کیمروں کے ذریعے کی گئی تھی۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور