غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزّہ دورِ حاضر کا کربلا: سروں پر آگ برساتا سورج، پیروں تلے تپتی زمین اور مسلسل قتلِ عام
شدید گرمی اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے باعث غزّہ میں تیزی سے جلدی بیماریاں پھیل رہی ہیں: محمد ابو سلمیہ
غزّہ دورِ حاضر کا کربلا: سروں پر آگ برساتا سورج، پیروں تلے تپتی زمین اور مسلسل قتلِ عام
شدید گرمی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے ہر عمر کے باشندوں کی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ / AP

غزہ میں شدید گرمی کے باعث جلدی بیماریوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو رہا ہے۔

الشفاء اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے بروز جمعرات  مقامی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شدید گرمی کے باعث غزّہ میں تیزی سے جلدی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ درجہ حرارت کی شدّت میں اضافے اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت نے ہر عمر کے رہائشی کی صحت کو شدید  خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایندھن کی فراہمی بند ہونےکی وجہ سے اسپتالوں کو ضروری طبی آلات چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ نتیجتاً  مریضوں اور زخمیوں کی زندگیاں براہ راست خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ دوسری جانب صحت کا عملہ  سخت حالات میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ابو سلمیہ نے زور دیا  ہے کہ غزہ میں انسانی بحران دن بدن گہرا ہوتا جا رہا ہے ۔اسپتال انتہائی نازک حالت میں ہیں اور ایسے حالات میں کہ جب  اسرائیلی فوج اسکولوں، اسپتالوں اور بے گھر افراد کے خیموں کو  مسلسل نشانہ بنا رہی ہے زندگی بچانے والے آلات کا نہ چلنا ایک تباہ کن صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج ، اکتوبر 2023 سے غزہ میں ایک ظالمانہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور  جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی  اپیلوں کو مستقل مسترد کر رہی  ہے۔اسرائیل، آغاز سے تاحال جاری  بھاری فضائی و زمینی حملوں اور نشانے کی فائرنگ   میں 61,700 سے زائد فلسطینیوں کو  قتل  کر  چکا ہے۔ زمینی و ماحولیاتی قتلِ عام  کر رہا ہے اور  علاقے کے نظام ِ صحت کو مکمل تباہ کر چکا ہے۔

گذشتہ  ماہِ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے،  غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کے الزامات میں، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اس کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو غزہ پر مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے  بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں  بھی نسل کشی  مقدمے کا سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
جنوبی لبنان میں 1اسرائیلی فوجی ہلاک،نو زخمی
شمالی کوریا نے اس ماہ چوتھی بار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا
امریکہ-ایران مذکرات اچھی سمت میں ہیں:ٹرمپ
روس:استنبول میں مذکرات کے ممکنہ دوبارہ آغاز کو مثبت دیکھتا ہے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا