ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہےکہ "اگر ایران کی تیل کی فروخت کو روکا گیا تو وہ خطے میں تیل کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے" اور آبنائے ہرمز کی صورتحال "پہلے جیسی" نہیں رہے گی۔
قالیباف نے یہ بیان 22 جولائی کو X سوشل میڈیا پر شائع شدہ اعلان کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کیا۔
ایران کی تیل برآمدات کو روکنے کے درپے ہونے والء امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قالیباف نے کہا: " موجودہ حالات کا تقاضا ہے، یا سب یا کوئی نہیں۔ جہاں ہم تیل فروخت نہیں کر سکتے وہاں کوئی تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔"
قالیباف نے مزید لکھا: " ایران کا بنیادی ڈھانچہ محفوظ ہونے تک کوئی بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں ہوگا۔ آبنائے ہرمز کی سلامتی کا انحصار امریکی افواج کے علاقے سے انخلاء پر ہے۔ ہم بار ہا کہہ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔"




















