کھیل
3 منٹ پڑھنے
47 ویں استنبول میراتھن دوڑ کینیا اور ایتھیوپیا نے جیت لی
47 ویں استنبول میراتھن میں 126 ممالک کے 41,000 سے زیادہ رنرز نے حصہ لیا ، جو دنیا کی واحد بین البراعظمی میراتھن ہے جس میں شرکا٫ ایشیا سے یورپ جاتے ہیں
47 ویں استنبول میراتھن دوڑ کینیا اور ایتھیوپیا نے جیت لی
میراتھن استنبول / Reuters
3 نومبر 2025

47 ویں استنبول میراتھن میں 126 ممالک کے 41,000 سے زیادہ رنرز نے حصہ لیا ، جو دنیا کی واحد بین البراعظمی میراتھن ہے جس میں شرکا٫ ایشیا سے یورپ جاتے ہیں۔

اسپورٹس استنبول کے زیر اہتمام، یہ  دوڑ  ورلڈ ایتھلیٹکس کے معروف گولڈ لیبل کیٹیگری میں درج ہے اور جس میں مجموعی طور پر 41,416 شرکاء نے شرکت کی۔

42 کلومیٹر کی دوڑ میں 5,976، ساڑھے پندرہ  کلومیٹر کی دوڑ  میں 12,440، کارپوریٹ دوڑ میں 18,000 اور  عوامی دوڑ میں 5,000  افراد شامل تھے۔

یہ  دوڑ  شہر کے ایشیائی حصے سے شروع ہوئی  جو 15 جولائی کے شہداء پل سے 250 میٹر پیچھے تھا ، اور یورپی حصے کی طرف سلطان احمد اسکوائر پر ختم ہوئی۔

کینیا کے رونزاس لوکیتم کلیمو نے مردوں کی دوڑ جیت لی جنہوں نے  42.195 کلومیٹر کا فاصلہ  2 گھنٹے 10 منٹ 12 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

گزشتہ سال کے چیمپئن کینیا کے رنر ڈیجین ڈیبیلا 2 گھنٹے 10 منٹ 23 سیکنڈ میں دوسرے نمبر پر جبکہ ایتھوپیا کے سفارو وولی نے 2 گھنٹے 10 منٹ 26 سیکنڈ کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

ایتھوپیا کی بیزوگر اڈیرا نے خواتین کی دوڑ 2 گھنٹے 26 منٹ 19 سیکنڈ میں جیت لی، اس کے بعد ہم وطن صوفیہ آسیفا نے 2 گھنٹے 26 منٹ 21 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کی۔ کینیا کی جون جیپکوسگی 2 گھنٹے 26 منٹ 36 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

سالانہ ایونٹ نے ایک بار پھر ہزاروں پیشہ ور اور شوقیہ کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا، جو شہر کے مشہور آبنائے استنبول کے براعظموں کے درمیان علامتی دوڑ کی پیش کش کرتا ہے۔

فاتحین نے پہلی پوزیشن کے لئے  50 ہزار ڈالر، دوسری کے لئے ، 20 ہزار  ، اور تیسری  پوزیشن   پر 10 ہزار ڈالر انعام  وصول کیے ۔

ترک کھلاڑیوں کو الگ الگ ایوارڈز دیے گئے، جن میں مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں ٹاپ فائیو نے 400,000 ترک لیرے (9,515 ڈالر) تقسیم کیے گئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ترک ایتھلیٹ نے 60،000 لیرا (1،428 ڈالر) ، اس کے بعد 50،000 (1،190 ڈالر)، 40،000 (952 ڈالر)، 30،000 (714 ڈالر) اور 20،000 (476 ڈالر) وصول کیے۔

وہیل چیئر کے زمرے میں ، سرفہرست چار  کھلاڑیوں نے بالترتیب 30،000 ، 25،000 ، 20،000 اور 15،000 لیرا  انعام لیے ،اضافی انعامات 35-39 سے 85+ تک کی عمر کے گروپوں میں تقسیم کیے گئے۔

تمام زمروں میں مجموعی طور پر 9.5 ملین لیرا (تقریبا 226,000 ڈالر) کی انعامی رقم  تقسیم کی گئی۔

دریافت کیجیے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
عرب ممالک کا اسرائیل-لبنان فائر  بندی پر خیر مقدم، اسلحہ کو سرکاری کنٹرول میں لینے پر زور
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات