دنیا
2 منٹ پڑھنے
رومانیہ کی سرحد پر ڈرونز کی پرواز ،فضائیہ حرکت میں آ گئی
رومانیہ نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب تین ڈرونز کا پتہ چلنے کے بعد دو ایف-16 F-جنگی طیارے فضا میں روانہ کیے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر تعینات کیا ہے
رومانیہ کی سرحد پر ڈرونز کی پرواز ،فضائیہ حرکت میں آ گئی
رومانیہ / Reuters

رومانیہ نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب تین ڈرونز کا پتہ چلنے کے بعد دو ایف-16 F-جنگی طیارے فضا میں روانہ کیے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر تعینات کیا ہے۔

ڈرونز کی شناخت یوکرینی شہر ویلکوو  کے قریب کی گئی جو رومانیہ کی سرحد اور ڈینیوب ڈیلٹا کے نزدیک واقع ہے۔

 رومانیہ کے حکام نے ضلع تُلچا  کے شمالی حصے کے رہائشیوں کے لیے آر او-ایلرٹ وارننگ جاری کی کہ فضا سے اشیاء نیچے گر سکتی ہیں۔

صورتحال کی نگرانی کے لیے رومانیہ کی فضائیہ کے دو ایف-16 جنگی طیاروں نے اڑان بھری، جبکہ سرحدی علاقے میں نگرانی کے لیے ایک فوجی ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیا گیا۔

 وزارت کا کہنا ہے کہ ریڈار کے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ ڈرونز یوکرینی فضائی حدود میں ہی رہے اور انہوں نے رومانیہ کی سرحد عبور نہیں کی۔

 بعد ازاں، حکام کی جانب سے رومانیہ کی سرزمین کو کسی فوری خطرے کی عدم موجودگی کا تعین کرنے کے بعد عوامی وارننگ واپس لے لی گئی۔

نیٹو  اور یورپی یونین کا رکن ملک رومانیہ دریائے ڈینیوب کے ساتھ یوکرین کی  سرحد شیئر کرتا ہے اور اس نے اپنی سرزمین کے قریب ڈرون سرگرمیوں کے جواب میں بارہا فوجی طیارے فضا میں روانہ کیے ہیں۔

 اس سے قبل بھی ڈینیوب کے ساتھ یوکرینی بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر پر روسی حملوں کے بعد رومانیہ کے سرحدی علاقوں سے ڈرونز کے ٹکڑے ملے ہیں۔

 بخارسٹ نے ان خدشات کے پیشِ نظر خطے میں فضائی نگرانی اور دفاعی اقدامات کو مضبوط کر دیا ہے کہ یہ تنازع نیٹو کی سرحدوں تک نہ پھیل جائے۔

 

دریافت کیجیے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک