دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران نے پابندیاں نرم کر دیں
ایران نے احتجاجی مظاہروں کے دوران عوام پر عائد کردہ بعض پابندیاں نرم کر دیں
ایران  نے پابندیاں نرم کر دیں
ایرانی پولیس کے اہلکار 12 جنوری 2026 کو ایران کے شہر تہران میں ایک حکومت نواز ریلی کی حفاظت کر رہے ہیں۔ / Reuters

ایران نےاحتجاجی مظاہروں کے دوران  عوام پر عائد کردہ بعض پابندیاں نرم کر دیں اور کئی دنوں  کے بعد آج بروز منگل پہلی بار بیرونِ ملک فون  کرنے کی اجازت دی ہے۔

کئی ایرانیوں نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے  ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا  ہےکہ ملک سے باہر مقیم افراد انہیں ٹیلی فون نہیں کر سکے علاوہ ازیں  انٹرنیٹ اور پیغام رسانی سروس بھی تاحال  بحال نہیں کی گئی۔حکومت کی منظور شدہ ویب سائٹیں کھُل رہی ہیں  لیکن  ایران کے اندر انٹرنیٹ صارفین بیرونِ ملک کسی بھی چیز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پابندیاں مزید نرم ہوں گی یا نہیں۔

انٹرنیٹ کی بندش

ایک مبّصر تنظیم نے آج بروز منگل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکام کی طرف سے  لاگو کی گئی ملک گیر انٹرنیٹ  بندش کا مقصد مظاہرین کے خلاف مداخلت کے قدو کاٹھ کو پوشیدہ رکھنا ہے۔  ملک بھر میں 108 گھنٹے سے زائد  عرصے سے انٹرنیٹ بند ہے۔

اسرائیل چوکس

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ہم، جاری احتجاجی مظاہروں  کے باعث ایران میں کسی بھی "حیران کن منظرنامے" کے لیے چوکس ہیں۔ شہریوں کے لیے ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جیسا کہ ہر واضح خطرے سے قبل کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ایفی ڈیفرن نے ایکس پر لکھا ہے کہ "اسرائیل نے گرمیوں کے دوران ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 12 روزہ جنگ ہوئی جس میں قریباً 1,200 ایرانی اور تقریباً 30 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

گذشتہ ہفتے کے دوران ایران نے دھمکی دی تھی  کہ اگر اسرائیل یا امریکہ  نے ملک پر حملہ کیا تو وہ اسرائیل پر حملہ کردے گا۔

پیر کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے " تمام" ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔

اگرچہ ٹرمپ نے بارہا دھمکی دی ہے کہ اگر ایرانی حکام نے احتجاجی مظاہروں کو دبانے کے لیے مہلک طاقت استعمال کی تو وہ ایران پر حملہ کریں گے۔ اس کے ساتھ  ساتھ انہوں نے تہران کے ساتھ مذاکرات  کے امکان تلاش کرنے کی خواہش کا  بھی اظہار کیا تھا۔

دریافت کیجیے
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے