سیاست
1 منٹ پڑھنے
روس: لاوروف۔جن پنگ ملاقات
لاوروف نے چینی رہنما کو روس کے صدر ولادی میر پوتن کا دوستانہ سلام پیش کیا اور ان کی طرف سے نیک خواہشات سے آگاہ کیا: روس وزارت خارجہ
روس: لاوروف۔جن پنگ ملاقات
Chinese President Xi Jinping meets Russian Foreign Minister Sergei Lavrov in Beijing / Reuters
15 جولائی 2025

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔

روس وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز  ویب سائٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ لاوروف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔ لاوروف نے چینی رہنما کو روس کے صدر ولادی میر پوتن کا دوستانہ سلام پیش کیا اور ان  کی طرف سے نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق  فریقین نے دوطرفہ سیاسی روابط سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں پوتن  کے آئندہدورہ چین کی تیاریوں کا موضوع  بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ صدر ولادی میر پوتن   3 ستمبر کو چین کا  دورہ کریں گے۔ دورے کی مصروفیات کے دوران پوتن ،شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے مقابلے میں چین کی  فتح کی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

دریافت کیجیے
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں
امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کے لیے پناہ گزینی کی درخواستیں روک دیں