کھیل
2 منٹ پڑھنے
پروجیکٹ NBA یورپ میں ترکیہ کی دلچسپی
این بی اے  یورپ اور مڈل ایسٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر جارج ایوازاولو کا کہنا ہے کہ نئی یورپی باسکٹ بال لیگ میں ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی جانب سے بے مثال دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے
پروجیکٹ NBA یورپ میں  ترکیہ کی دلچسپی
جارج ایواز اولو۔ / AA

این بی اے  یورپ اور مڈل ایسٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر جارج ایوازاولو کا کہنا ہے کہ نئی یورپی باسکٹ بال لیگ میں ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی جانب سے بے مثال دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ایواز اولو نے اناطولیہ  نیوز ایجنسی کو بتایا کہ موصول ہونے والی پیشکشوں کے جائزے میں مالیات صرف ایک حصہ ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ این بی اے اور فیبا (NBA–FIBA) کا یہ مشترکہ پراجیکٹ ایسے شراکت داروں کی تلاش میں ہے جو یکساں وژن رکھتے ہوں، عالمی معیار کے کلبوں یا کاروبار چلانے کا بہترین تجربہ رکھتے ہوں، اور اگلے 100 سالوں کے لیے اس لیگ کی تعمیر کا طویل مدتی عزم رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ استنبول ایک عالمی معیار کا شہر ہے جو کھیلوں کا دیوانہ ہے، ثقافتی طور پر بااثر ہے، اور یورپ کے سب سے بڑے اور پرجوش پرستاروں میں سے ایک کا گھر ہے۔

 اگر یورپی باسکٹ بال میں کوئی بڑی تبدیلی آنی ہے، تو ہمارا ماننا ہے کہ ترکیہ کو ان ممالک میں شامل ہونا چاہیے جو اس مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔"

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اکتوبر 2027 میں شروع ہونے والی 'این بی اے یورپ (NBA Europe) اب بھی اپنے طے شدہ منصوبے پر گامزن ہے اور کیا یہ اگلے 16 مہینوں میں شروع ہو جائے گی تو انہوں نے کہا کہ وہ اس سمت میں نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک بڑا اور پرعزم ہدف ہے، لیکن لندن، میڈرڈ اور نیویارک میں میرے ساتھی، فیبا سے ہمارے شراکت داروں کے ساتھ مل کر، اس ٹائم لائن کو حقیقت بنانے کے لیے مختلف کاموں پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اور اس لیگ کا حصہ بننے کے خواہشمند کلبوں، مالکان کے گروپس اور پارٹنرز کی طرف سے زبردست ردعمل ملا ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ ایک حقیقی یورپی لیگ ہوگا، جسے یورپی باشندے خود بنائیں گے، جو یورپی شائقین کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا، اور یہ یورپ کے اسپورٹنگ ماڈل کے عین مطابق ہوگا جو ہر کلب کو اعلیٰ ترین سطح کے کل یورپی (pan-European) مقابلوں تک پہنچنے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "کوالیفائی کرنے کا یہ موقع کسی بھی کلب کے لیے اپنی کامیابی کی داستان خود لکھنے اور براعظم بھر کے مزید شائقین تک عالمی معیار کی باسکٹ بال پہنچانے کا راستہ کھولے گا۔"

 

دریافت کیجیے
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل  کا اعتراف کر لیا