ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ نے یوکرین کے سفیر کو طلب کر لیا
ترکیہ وزارتِ خارجہ نے، دو ترک بحری جہازوں پر یوکرینی حملوں کے بعد، انقرہ میں یوکرین کے  سفیر کو طلب کر لیا۔
ترکیہ نے یوکرین کے سفیر کو طلب کر لیا
انقرہ نے بحیرہ اسود میں جان و مال، جہاز رانی اور ماحولیات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ / AA Archive

ترکیہ وزارتِ خارجہ نے، بحیرۂ اسود میں ترک آپریٹروں کے زیرِ انتظام دو بحری جہازوں پر یوکرینی حملوں کے بعد، انقرہ میں یوکرین کے  سفیر کو وزارتِ خارجہ میں طلب کر لیا۔

وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق، ترک آپریٹروں کے زیرِ انتظام"لیڈر بوردو ماوی" نامی بحری جہاز کو 26 اگست کو بحیرۂ اسود میں روس کی توآپسے بندرگاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا اور

اگلے روز جہاز کو کھینچ کر لے جانے کے لیے علاقے میں بھیجے گئے "لیڈر قوجا تیپے بحری جہاز" کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعات کے بعد انقرہ میں یوکرین کے سفیر کو ہفتے کے روز وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا اور ان حملوں پر ترکیہ کے ردِعمل سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران ترک حکام نے، بحیرۂ اسود میں انسانی جانوں اور املاک کی سلامتی، بحری آمدورفت کے تحفظ اور ماحول کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا اور اس حوالے سے ضروری تنبیہات بھی کیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے 4 اگست کو بھی روس-یوکرین جنگ بحیرۂ اسود تک تیزی سے پھیلنے کے بارے میں خبردار کیا تھا ۔ یہ تنبیہ ترک کمپنیوں کی زیرِ ملکیت  دو شہری بحری جہازوں کو ڈرونوں کے ساتھ  نشانہ بنائے جانے کے بعد جاری کی گئی تھی۔ واقعے میں جہازوں کے  عملے کے بعض ارکان، جن میں ترک شہری بھی شامل تھے، زخمی ہوگئے تھے۔

ترکیہ بارہا  جنگی فریقین سے مطالبہ کر چُکا ہے کہ وہ ،تزویراتی اہمیت کے حامل بحیرۂ اسود میں تجارتی بحری آمدورفت کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے، فوری طور پر ضروری اقدامات کریں۔

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی