دنیا
2 منٹ پڑھنے
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
کیوڈو نیوز کے مطابق، ٹوکیو کے قریب چیبا صوبي کے ایک تہائی سے زائد بلدیات کے لیے جاپان کے موسمیاتی ادارے نے بلند ترین درجے  5  کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا انتباہ دیا۔
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
چیبا پریفیکچر کے علاقے اوامیشیراساتو میں شدید بارش کے بعد مقامی رہائشی سیلاب زدہ علاقے کو دیکھ رہے ہیں، 14 اگست 2026ء۔ / رائٹرز

مقامی میڈیا نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ مشرقی جاپان میں موسلا دھار بارشیں کہ  جن کے نتیجے میں شدید سیلاب، زمین کے تودے گرنے اور آمد و رفت میں وسیع پیمانے پر خلل پیدا ہوا، کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

کیوڈو نیوز کے مطابق، ٹوکیو کے قریب چیبا صوبي کے ایک تہائی سے زائد بلدیات کے لیے جاپان کے موسمیاتی ادارے نے بلند ترین درجے  5  کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا انتباہ دیا اور حکام نے رہائشیوں  سے  اپنی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔

چیبا بھر میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی  رپورٹیں موصول ہوئیں جس کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک جام ہوا، جبکہ کئی بلدیات کو  لرزشِ اراضی  کا انتباہ دیا گیا۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، پر چیبا اور ایباراصوبوں میں 400,000 سے زائد افراد کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ جمعہ کی صبح تک چیبا میں تقریباً 102,600 افراد اب بھی انخلا کے احکامات کے تحت تھے۔

حکام نے چیبا میں چھ ہلاکتوں کی تصدیق کی، جن میں وہ افراد شامل ہیں جو سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔

ٹرین اور بس سروسز متاثر ہونے کے بعد تقریباً 7,000 افراد ناریٹا ایئرپورٹ پر رات گزارنے پر مجبور ہوئے۔

چیبا کے چُو او وارڈ میں جمعرات کی رات ایک گھنٹے میں 115 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جو کہ  خطے میں تقریباً  پورے اگست کی اوسط بارش کے برابر ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی