دنیا
2 منٹ پڑھنے
نائیجیریا: مسلح افراد نے درجنوں طلبا اغوا کر لئے
نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک کیتھولک اسکول کے 52 طالب علموں کو اغوا کر لیا
نائیجیریا: مسلح افراد نے درجنوں طلبا اغوا کر لئے
نائجیریا کی کیبی ریاست میں ایک سرکاری گرلز بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد کے حملے کے بعد، ہاسٹل کے کمرے میں دھاتی بستروں کا ایک منظر۔ / Reuters
21 نومبر 2025

نائیجیریا میں مسلح افراد نے صوبہ نائیجر  کے ایک کیتھولک اسکول کے 52 طالب علموں کو اغوا کر لیا ہے۔

 مقامی ٹی وی چینل Arise News کے مطابق  مسلح افراد نے آج بروز  جمعہ صوبہ نائیجر کے ایک اسکول سے 52 طالبعلم اغوا کر لئے ہیں۔

نائیجر صوبائی حکومت نے جاری کردہ  بیان میں اغوا کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ مغوی طلبہ کی تعداد کی جانچ ابھی جاری ہے۔

صوبائی حکومت  نے کہا ہے کہ حکومت کو سینٹ میریز اسکول کے طلبہ کے اغوا کی پریشان کن خبر پر سخت افسوس ہے۔ سکیورٹی ادارے طلبہ کی تلاش کر رہے ہیں۔

نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سوموار کے روز بھی صوبہ  کیبی  کے ایک بورڈنگ اسکول سے 25 طالبات کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

نائیجر صوبائی محکمہ  پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیکٹیکل پولیس یونٹوں اور فوج نے طلبہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

منگل کے روز ملک کے مغرب میں واقع ایک چرچ پر حملے میں بھی  مسلح افراد نے عبادت میں مصروف  دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔حملے وقت چرچ کی عبادت  آن لائن نشر  ہو رہی تھی۔

ایک چرچ اہلکار نے جمعہ کو رائٹرز کو بتایا  ہےکہ مسلح افراد نے  38 عبادت گزاروں کو اغوا کر لیا تھا اور ہر مغوی کے بدلے 100 ملین نائیرا (تقریباً $69,000) تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ حملے  مغربی افریقہ کے  ملک 'نائیجیریا' میں سکیورٹی مسائل کو دوبارہ ایجنڈے پر لے آئے ہیں۔ حملوں کے بعد صدر بولا ٹینوبو کو  نے اپنے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیئے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
اسرائیل، ایران کے ساتھ کم از کم ایک ماہ تک جنگ کے لیے تیار ہے
ایران نے خامنہ ای کےفرزند مجتبی کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا — ایرانی میڈیا
ٹرمپ کا دعوی: امریکہ نے ایرانی بحریہ اور میزائل لانچنگ سسٹمز کو تباہ کر دیا ہے
امریکہ اور اسرائیل ایران کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں:لاریجانی
اوسلو: امریکی سفارت خانے پر بم حملہ
چند امریکی فوجی  قیدی بنالیے گئے ہیں:لاریجانی
ایران کی فضائی حدود کنٹرول میں ہے،جنگ جاری رکھیں گے:نیتن یاہو
غیر قانونی آبادکاروں کی فائرنگ،2 فلسطینی ہلاک
ترکیہ کے مشرق وسطی میں اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ