دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان: جانگمی طوفان واکایاما کے ساحلوں سے ٹکرا گیا
طوفان  کے نتیجے میں جاپان کے وسطی اور مشرقی علاقوں کے وسیع حصوں میں شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے: جاپان محکمہ موسمیات
جاپان: جانگمی طوفان واکایاما کے ساحلوں سے ٹکرا گیا
شدید موسم کے پیشِ نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر، آٹوموٹو کمپنیوں سمیت بڑے مینوفیکچررز نے عارضی طور پر اپنے آپریشنز معطل کر دیے۔ / Reuters

جاپان میں جانگمی طوفان صوبہ واکایاما کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ  کے مطابق جاپان میں 'ٹائیفون نمبر 6 'کے نام سے مشہور استوائی طوفان 'جانگمی' آج بروز بدھ علی الصبح صوبہ واکایاما  کے جنوبی ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔طوفان  کے نتیجے میں جاپان کے وسطی اور مشرقی علاقوں کے وسیع حصوں میں شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

روزنامہ دی جاپان ٹائمز کے مطابق طوفان واکایاما کے جنوبی ساحل کو متاثر کرنے  کے بعد ملک کے بحرالکاہل کے ساحلی علاقے کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کی جانب بڑھ گیا ہے۔

جاپان محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 5 ویں درجے کی وارننگ جاری کر دی ہے کہ جسے خطرے کا بلند ترین درجہ سمجھا جاتا ہے۔

خبروں کے مطابق صوبہ واکایاما  کے دریائے 'کوزا' کےاطراف میں  سیلاب آ نے کے بعد  حکام نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا تھا لیکن  بعد میں حالات میں بہتری  کے بعد الارم کا درجہ  کم کر دیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دریاؤں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور مزید بارشوں کے باعث خطرات بدستور موجود ہیں لہٰذا احتیاطی تدابیر برقرار رکھی  جائیں۔

کیوڈو خبر ایجنسی کے مطابق جانگمی طوفان  کے اثرات جاپان کے مغربی علاقوں سے کہیں آگے تک پھیل گئے ہیں ۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، متعدد ریلوے سفر معطل یا تاخیر کا شکار ہوگئے  اور  مختلف صوبوں میں شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شدید موسمی حالات کے پیش نظر بڑی صنعتی کمپنیوں نے اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

ملک بھر میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث دسیوں ہزار گھرانے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔

ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے مشرقی جاپان میں سیلاب اور موسم سے متعلق دیگر قدرتی آفات کے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع