دنیا
4 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کا انتباہ: ٹیرف کے خطوط 'جلد ہی' بھیجے جائیں گے، ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاوّ
ٹرمپ کی ٹیریف کی آخری تاریخ قریب آتی جا رہی ہے تو عالمی تجارتی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، اگرچہ وال اسٹریٹ میں لین دین میں تیزی آ رہی ہے
ٹرمپ کا انتباہ: ٹیرف کے خطوط 'جلد ہی' بھیجے جائیں گے، ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاوّ
FILE PHOTO: U.S. President Trump delivers remarks on tariffs, at the White House / Reuters

ایشیائی سرمایہ کاروں نے جمعہ کے روز محتاط رویہ اختیار کیا  ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت محصولات سے بچنے کی ڈیڈ لائن قریب آ رہی  ہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ تجارتی شراکت داروں کو ان کے نرخوں کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے خطوط بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگلے ہفتے کی ڈیڈ لائن کے قریب آنے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی تو  وال اسٹریٹ پر ایک اور ریکارڈ کے مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں۔ ملازمتوں کے حوالے سے امریکی  رپورٹ نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے بارے میں خدشات کو کم کیا ہے۔

دنیا بھر کی حکومتیں 9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے پہلے واشنگٹن کے ساتھ معاہدے کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جو ٹرمپ کی طرف سے اپریل محصولات کے اعلان کے بعد مقرر کی گئی تھی۔

ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ حکام نے کہا کہ کئی معاہدے زیر غور ہیں، لیکن اب تک صرف برطانیہ اور ویتنام نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ چین نے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت امریکہ اور چین ایک دوسرے پر محصولات کم کریں گے اور مخصوص مصنوعات کی تجارت کریں گے۔

مذاکرات کار وائٹ ہاؤس کے اقدامات کے بدترین اثرات سے بچنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ٹرمپ نے جمعرات کو خبردار کیا کہ وہ جلد ہی دارالحکومتوں کو اپنے پیغامات بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا، "میرا رجحان یہ ہے کہ ایک خط بھیجوں اور بتاؤں کہ انہیں کیا محصولات ادا کرنے ہوں گے۔ یہ بہت آسان ہے۔" انہوں نے مزید کہا، " یہ بتانے کے لیے کہ انہیں امریکہ کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے کیا ادا کرنا ہوگا ہم کل سے خطوط بھیجنا شروع کریں گے۔  روزانہ 10 خطوط مختلف ممالک کو بھیجے جائیں گے ۔"

جاپان، جنوبی کوریا، بھارت اور تائیوان جیسے تجارتی شراکت داروں پر سخت محصولات کے خدشے نے عالمی معیشت کے بارے میں  نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔

ٹوکیو، شنگھائی، سڈنی، ویلنگٹن اور جکارتہ اسٹاک مارکیٹس میں  معمولی اضافہ ہوا ہے تو ہانگ کانگ، سیول، سنگاپور، تائی پے اور منیلا میں کساد بازاری کا مشاہدہ ہوا ہے۔

ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک کو یوم آزادی کے وقفے سے پہلے مزید ریکارڈ  سطح  تک پہنچایا گیا ہے۔

امریکی معیشت  میں جون میں 147,000  نئی ملازمتیں  حاصل ہوئیں جس کے بعد یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ، جبکہ بے روزگاری کی شرح 4.2 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد ہو گئی، جو توقعات سے بہتر تھی۔

یہ اشارہ  ملا ہے کہ  لیبر مارکیٹ اچھی  سطح پر ہے، حالانکہ ٹرمپ کے محصولات کے اثرات کے بارے میں انتباہات موجود ہیں۔

تاہم، تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے  کہ نجی شعبے میں ملازمتوں کی صورتحال کمزور ہو سکتی ہے۔

MUFG کے تجزیہ کاروں نے کہا، "ہم سمجھتے ہیں کہ نجی شعبے میں بھرتی رک گئی ہے، اور آنے والے مہینوں میں کچھ صنعتوں میں چھانٹیاں ہو سکتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "بے روزگاری کی شرح کم ہونے کے باوجود، جون میں لیبر فورس سے باہر رہنے والے ممکنہ کارکنوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔"

ٹرمپ کے "بگ، بیوٹیفل بل" کے پاس ہونے سے سرمایہ کاروں میں مخمصہ پیدا ہوا، کیونکہ انہوں نے بڑے ٹیکس اور اخراجات میں کٹوتیوں کے ساتھ ساتھ قومی قرضے میں 3 ٹریلین ڈالر کے اضافے کی پیش گوئیوں کو بھی وزن دیا۔

اہم اعداد و شمار:

جاپان کا نکی 225 انڈیکس 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 39,762.20 پر بند ہوا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 3,078.31 پر آ گیا۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 23,914.44 پر بند ہوا، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 3,475.24 پر پہنچ گیا۔ آسٹریلیا کا ایس اینڈ پی/اے ایس ایکس 200 انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 8,609.50 پر بند ہوا۔ بھارت کا سینسیکس انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 83,288.73 پر پہنچ گیا۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں